بھٹکل میں عید الفطر کا اعلان ، بروز پیر  2 مئی کو منائی جائے گی عید

Bhatkal, Eidul fitr, bhatkal eidul fitr, fikrokhabar eidul fitr image

بھٹکل : یکم مئی 2022(فکروخبرنیوز) شہر میں آج قاضی صاحبان نے عید الفطر کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق کل بروز پیر 2 مئی کو بھٹکل اور اس کے مضافاتی علاقے مرڈیشور ، منکی ، ہوناور، کمٹہ ، شیرور ، بیندور اور کنڈلور وغیرہ میں عید الفطر منائی جائے گی۔

فکروخبر کے مطابق عشاء سے کچھ دیر قبل اس بات کی اطلاع ملی کہ کمٹہ کے علاقہ ہبن گری میں چاند دیکھا گیا لیکن کسی سے تصدیق نہیں ہورہی تھی۔ عین عشاء کی نماز کے وقت اطلاع آئی کہ بھٹکل کے قاضی صاحبان تحقیق کررہے ہیں ۔ اس دوران شہر کے کئی مساجد میں تراویح کے لیے انتظار کیا گیا۔ جب انتظار کچھ لمبا ہوا تو بعض مساجد میں تراویح بھی ہوگئی۔ تقریباً پونے دس بجے اعلان ہوا کہ کل بھٹکل میں عیدالفطر منائی جائے گی۔

امسال عید کو لے کر مسلمانوں میں کافی جوش وخروش نظر آرہا ہے۔ تیاریاں زوروں پر چل رہی ہیں ، کورونا کی وجہ سے دو سال عیدالفطر کئی پابندیوں کے ساتھ منائی جارہی تھی ۔ امسال الحمدللہ عید الفطر منانے کے لیے کسی طرح کی کوئی پابندی نہیں ہے۔ اس لیے امید ہے کہ شہر میں یہ عید پورے جوش وخروش کے ساتھ منائی جائے گی۔

Share this post

Loading...