بھٹکل 22؍مئی 2021(فکروخبرنیوز) ضلع اترکنڑا میں بڑھتے کورونا کے معاملات دیکھتے ہوئے 22؍ مئی صبح چھ بجے سے 24؍ مئی کی صبح چھ تک مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس کے مطابق آج ضروری اشیاء کی دکانیں بھی ضلع بھر میں بند رہیں اور لوگوں کی آمدورفت بھی نہ کے برابر رہی۔
لاک ڈاؤن کے ان ایام میں صبح چھ بجے سے ہی لوگوں کی چہل پہل شروع ہوجاتی ہے اور لوگ ضروری اشیاء کی خریداری صبح دس بجے تک کرلیتے ہیں لیکن آج مکمل لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں نے اپنے گھروں پر ہی رہنے کو ترجیح دی۔
واضح رہے کہ ضلع میں کورونا کے روزانہ کے معاملات تقریباً ایک ہزار یا پھر اس سے تجاوز کرجاتے ہیں۔ بھٹکل میں بھی کبھی ساٹھ سے ستر تو کبھی یہ تعداد اسی سے تجاوز کرجاتی ہے۔ ان حالات میں ہم جس قدر بھی احتیاط کرلیں کم ہے۔
یاد رکھیں: اپنے ہاتھوں کو صابن سے دھوتے رہیں اور ماسک لازمی طور پر پہن لیں۔ اپنے اور اپنے گھر والوں کا خوب خیال رکھیں اور جان لیں کہ بے احتیاطی بیماریوں کو دعوت دیتی ہے۔
Share this post
