موڈبدری کے بجرنگی رہنما کودھمکی آمیز کال موصول
موڈبدری 12؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) تین روز قبل دن دہاڑے بجرنگ دل سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی قتل کی واردات کے منظرعام پر آنے کے بعدسنیچر کے روز ایک بجرنگ دل کے لیڈر کو نامعلوم شخص کی جانب سے ایک دھمکی آمیز کال موصول ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سومناتھ کوٹیان کو رات نوبج کر بیس منٹ پر انٹرنیٹ کال (00122833) نمبر سے موصول ہوئی ۔ جب سومناتھ نے یہ کال ریسیو نہیں کی تو اس کے دومنٹ بعد اسی نمبر سے موصول ہوئی جس کو ریسیو کرنے پر سومناتھ کو نامعلوم شخص نے دھمکی دے دی ۔ بتایا جارہا ہے کہ فون پر بات کرنے والا تلو زبان میں بات کررہا تھا۔ سومناتھ نے کوئی جواب نہیں دیا اور کال کا رابطہ منقطع کیا ۔ موڈبدری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیاہے۔
منگلور : کاوور محمد قتل معاملہ میں تین افراد گرفتار
منگلور 12؍ اگست (فکروخبرنیوز) کاوور محمد قتل معاملہ میں پولیس نے تحقیقات کرتے ہوئے تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ملزمین کی شناخت عمران (23) ناصر (31) اور قلندر شفیع (23) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مذکورہ افراد کو عدالت میں پیش کرنے کے بعد عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔ یا د رہے کہ کاوور کے مقیم محمد کوگذشتہ سال 14؍ اکتوبر کو ان کے ایک پڑوسی کے گھر سے لوٹنے کے دوران چند افراد نے مل کر قتل کردیا تھا۔
شرپسندوں نے لیکچرار کو گھر میں گھس کر کیا زدوکوب
گھر میں بھی توڑپھوڑ کی گئی : پانچ افراد گرفتار
منگلور 12؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) نرسنگ کالج کے لیکچرار اور اس کے دوست کو سات افراد پر مشتمل شرپسندوں کے ایک گروہ کی جانب سے زدوکوب کیے جانے کی واردات منگلور میں پیش آئی ہے۔ منگلور دیہی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پانچ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہر کے ایک نرسنگ کالج کے لیکچرار ارون نے اپنے ایک ساتھی کو جنم دن کی پارٹی منانے کے لیے شکتی نگر میں واقع اپنے گھر آنے کی دعوت دی تھی ۔ آدھی رات کونشہ میں دھت سات افراد اراُن کے گھر آئے اور دروازہ کھولتے ہوئے آدھی رات نیند میں خلل واقع کرنے اور رکاوٹیں کھڑی کرنے کا الزام لگایا ۔ پولیس کے بیان کے مطابق دکشت جو سات شرپسندوں میں سے ایک ہے اس پر الزام لگایا گیا ہے کہ اس نے کرکٹ بلے کے ذریعہ ارون اور اس کے دوست کی پٹائی کی۔ شرپسندوں نے گھر میں موجود ٹی ، ہوم ٹھیٹر سسٹم اور دروازوں وغیرہ کو نقصان پہنچایا ہے۔ ارون کی جانب سے درج کیے جانے والی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے دکشت (24) پرشانت (21) نوین (22) سدرشن (21) اور پروین سالین (27) کو گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس مزید دوافراد کو تلاش کررہی ہے۔
کارتیز رفتاری کے ساتھ بس سے ٹکراگئی :کئی مسافر زخمی
کارکلا 12؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) ایک تیز رفتار کا ر اوورٹیک کرنے کے دوران ایک بس سے ٹکرانے کی وجہ سے کئی مسافروں کے زخمی ہونے کی واردات اجیکر بنداسلے میں آج صبح پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق انوواکار اوور ٹیک کرنے کے دوران بے قابو ہوکر بس سے ٹکراگئی جس سے بس پر موجود کئی افراد زخمی ہوگئے ۔ بتا یاجارہا ہے کہ کار پر سوار افراد کو معمولی چوٹیں پہنچی ہیں۔ کار کیاگلے حصہ کو پوری طرح نقصان پہنچا ہے جبکہ بس کا پچھلے حصہ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ زخمی افراد کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔
ایک مخصوص کو قبرستان کی زمین حوالے کیے جانے پر ہندو تنظیموں کا احتجاج
منگلور 12؍ اکتوبر (فکروخبرنیوز) وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل کے کارکنوں نے کل صبح جنوبی کنیرا کے ڈپٹی کمشنر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے پبلک قبرستان کی زمین ایک مخصوص فرقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے حوالے کی ہے۔ ریلی نکالے جانے کے بعد وی ایچ پی کے ضلعی صدر جگدیش شینوا نے الزام لگایا ہے کہ ضلع انتظامیہ نے 26سینٹ قبرستان کی زمین نورالاسلام نامی مدرسہ کے حوالے کی ہے ۔ ان کا کہنا ہیکہ یہ زمین ہندوؤں کے برہما سماج اور دلت کے زیر استعمال تھی۔ ایک اور وی ایچ پی کے رہنما کتیل ڈی پائی نے کہا کہ قبرستان کی زمین ایک مخصوص فرقے کو دیر دونوں فرقوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
Share this post
