بھٹکل18 ستمبر 2020 (فکرو خبر نیوز) لاک ڈاؤن میں اور ابھی تعلیمی سلسلہ بند رہنے کے باوجود شہر میں تعلیمی سلسلہ نہیں رکا، بچے اپنے اپنے گھروں میں اپنی تعلیمی مشغولیات میں اپنا وقت صرف کر رہے ہیں اور حفظ قرآن کی سعادت سے سرفراز ہوتے نظر آرہے ہیں۔ ادھر ابھی لاک ڈاؤن کھلتے ہی کئی ایک بچوں نے حفظ قرآن کی تکمیل کرچکے ہیں اور ان کے اعزاز میں محلہ وار مساجد میں مختصر تقاریب کا بھی انعقاد ہوتا رہا۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کل بروز جمعرات بعد نماز عشاء مسجد طوبی آزاد نگر میں جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے طالب علم علی اذہان ابن محمد زکریا شریف نے حفظ قرآن کی تکمیل کی اور حفاظ کی فہرست میں شامل ہوگئے۔ فکرو خبر کے مطابق اس تیرہ سالہ بچے نے تین سال سے زائد عرصہ میں مولانا حافظ عبدالعلام پیشمام ندوی کے پاس حفظ قرآن کی تکمیل کی۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں علماء نے حفظ قرآن کی ترغیب دلاتے ہوئے آخرت میں حفاظ کو ملنے والے اعزازات کو بیان کیا اور اپنے نونہالوں کو اس نعمت سے سرفراز کرانے زور دیا۔
اس موقع پر مہتمم جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانا مقبول احمد ندوی، استاد تفسیر و انفا کے صدر مولانا محمد الیاس ندوی، استاد حدیث و فقہ مولانا خواجہ معین الدین ندوی مدنی کے علاوہ مولانا انصار خطیب ندوی مدنی اور جامعہ اسلامیہ بھٹکل شعبہ حفظ کے صدر مدرس حافظ مولانا محمد عمران اکرمی جامعی اور جمعیت الحفاظ بھٹکل کے ذمہ داران میں مولانا عرفان ایس ایم ندوی و مولانا وصی اللہ ڈی ایف ندوی کے علاوہ محلہ کے ذمہ داران و مصلیان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی اس ننھے حافظ کو قرآن پاک کی دولت مبارک فرمائے اور اس کی صحیح قدر کرنے والا بنائے اور اس کے والدین کی مغفرت کا ذریعہ بنائے آمین
Share this post
