بھٹکل ویلفیر اسپتال میں اب حاصل رہیں گی ڈاکٹر یگنیش کی خدمات، ایک ہفتہ تک کیا جائے گا مفت علاج

بھٹکل 03/ ستمبر 2020(فکروخبر نیوز)  شہر کے ویلفیر اسپتا ل میں اب ڈاکٹر یگنیش ایم بی بی ایس، ایم ڈی کی خدمات حاصل رہی گی۔ آج بروز جمعرات صبح ساڑھے دس بجے اسپتال میں ایک مختصر سی مجلس کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر یگنیش کی خدمات اسپتال میں حاصل رہنے کا اعلان کرتے ہوئے لوگوں سے فائدہ اٹھانے کی اپیل کی گئی۔ مذکورہ ڈاکٹر کے متعلق اسپتال کے ذمہ داروں کا کہناہے کہ وہ آٹھ سالہ تجربہ رکھتے ہیں اور ہارٹ اٹیک، ہارٹ فیلر، بلڈ پریشر، استروک، دمہ، نمونیا اور ذیابطیس وتھائروڈ کی بیمایوں کے علاج میں ماہر ہیں اور آج سے ہی ان کی خدمات حاصل رہیں گی۔ اسپتال کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ ایک ہفتہ تک مذکورہ ڈاکٹر کی خدمات عوام کے لئے مفت حاصل رہیں گی۔ اس دوران اگر مریض کو خون کی جانچ کی ضرورت پڑجائے اور ڈکٹر ایکسرے کے لئے کہے تو وہ بھی مفت میں کیا جائے گا۔ اس ایک ہفتہ مفت علاج کا بندوست انجمن انجینئرنگ کالج بھٹکل کے فارغین کی جانب سے کیا گیا ہے۔ 
    اسپتال میں منعقدہ خصوصی نشست میں مولانا ابوالحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل کے بانی وجنرل سکریٹری مولانا محمد الیاس ندوی نے اسپتال کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے اس میدان میں آگے بڑھنے اور قوم وملت کی خدمت اسی طرح مستقبل میں جاری رکھنے پر زور دیا۔ سرکاری اسپتال کی ڈاکٹر سویتا کامتھ نے جناب عبداللہ لنکا صاحب کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بیرون میں مقیم ہونے کے دوران انہیں صرف ویلفیر اسپتال کی نہیں بلکہ شہر میں بہتر طبی خدمات کی فراہمی کی بڑی فکر تھی، اسی طرح انہوں نے دیگر احباب کا بھی تذکرہ کرتے ہوئے شہر میں طبی امداد میں بہتری لانے کے لئے مزید آگے بڑھنے کے تعلق سے اپنی مفید آراء بھی پیش کیں۔ 
    اس موقع پر اسٹیج پر جناب قادر میراں پٹیل، تنظیم کے جنرل سکریٹری مولوی عبدالرقیب ایم جے ندوی وغیرہ بھی موجود تھے۔ 

 

 

 

 

 

 

 

 

Share this post

Loading...