بھٹکل میں تیر ہباکے موقع پر تمام شراب کی دکانیں اور بار بند رکھی جائے : ڈی سی نکول

بھٹکل 24/مارچ۔2018 (فکرو خبر نیوز) شہر میں تیرہبا کا تہوارہندو مسلم بھائی چارگی کی ایک مثال ہے۔ یہاں کے تیر ہبا کے لیے برسوں سے ایک مسلم گھرانے سے اجازت لینے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ اس دوران یہاں کے امن وامان بحال رکھنے کے لیے انتظامیہ ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول نے حکم نامہ جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ ان دنوں یہاں کے تمام بار اینڈ ریسٹورنٹ اور شراب کی دکانیں بند رکھی جا ئیں ، تاکہ امن و اطمینان اور سکون کے ساتھ تیر ہبا منا یا جا سکے ، ڈی سی نکول نے تیر ہبا تہوار کے موقع پر تمام شراب کی کا نوں کو بند کر نے کی ہدایات جا ری کر تے ہوئے کہا کہ ان دنوں کسی بھی قسم کی شراب اور ان جیسی دیگر منشیات وغیرہ کی خرید وفرو خت اور منتقلی پر روک لگا ئی گئی ہے تاکہ کسی کو اس تہوار کے لیے پریشانی نہ ہو۔ 

Share this post

Loading...