بھٹکل 17 جون 2020 (فکر وخبر نیوز) آج شہر میں صبح سے ہی موسلا دھار بارش ہورہی ہے اور لوگ گھروں میں ہی محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔
آج صبح سورج کی کرنوں نے اپنی موجودگی کا احساس دلایا جس کے کچھ ہی دیر بعد بادلوں نے پورے شہر پر اپنی چادر تان دی۔ صبح تقریبا ساڑھے دس بجے سے بارش کا سلسلہ شروع ہوا جو رات تک جاری رہا۔صبح بارش جب شروع ہوئی تو مسلسل ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی جس کے تقریباً آدھے گھنٹے بعد دوبارہ بارش کا سلسلہ شروع ہوا۔ آئندہ دنوں میں بھی بھٹکل میں بھاری بارش کا امکانات ہیں۔
Share this post
