بھٹکل : تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے تعلقہ اسٹیڈیم میں خوبصورت پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر منجوناتھ نے پرچم کشائی کی جس کے بعد مختلف اسکول کے طلباء نے گیت گائے اور ملک کی آزادی کے لیے اپنی قربانیاں پیش کرنے والوں کے لیے خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ملک کی آزادی کے لیے پیش کی گئی قربانیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کئی شہیدوں کا نام لیتے ہوئے ان کی قربانیوں کا تذکرہ کیا۔ رکن اسمبلی منکال وائدیا نے بھی اس موقع پر تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ہمیشہ سے اس شعبہ میں بڑھ چڑھ کر کام کررہی ہے لیکن ہمارے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس موقع پر پولیس انتظامیہ ، انجمن حامئ مسلمین این سی سی اسکوا ڈ ، علی پبلک اسکول ، شمس انگلش میڈیم ہائی اسکول ، بینا وائیدیا انٹرنیشنل اسکول ، سونار کیری سرکاری اسکول وغیرہ نے سلامی دی ۔

Share this post

Loading...