بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹک میں عید الفطر بروز جمعرات منائی جائے گی

بھٹکل 11 مئی 2021(فکرو خبر نیوز) شہر میں آج چاند رات ہونے کی وجہ سے سے کل بروز بدھ عید الفطر کے امکانات تھے لیکن کہیں سے بھی چاند کی تصدیق نہیں ہوسکی جس کے بعد قاضی صاحبان نے بروز جمعرات کو عید الفطر کا اعلان کردیا۔  بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹک اور کیرلا میں کل بروز بدھ کو رمضان المبارک کا تیسواں روزہ ہوگا جبکہ ممبئی سمیت شمالی ہندوستان میں کل بروز بدھ کو انتیسواں روزہ ہوگا۔

Share this post

Loading...