بنگلورو 07/ جنوری 2020(فکروخبر نیوز) ملک بھر میں سینٹرل ٹریڈ یونین کی جانب سے احتجاج کے باوجود کرناٹکا اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کورپریشن (کے ایس آر ٹی سی) او ربی ایم ٹی سی نے اپنی بس سرویس جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے دونوں محکمہ کے ذمہ داروں نے کہا کہ بدھ کے روز بس سرویس جاری رہے گی۔ اس دوران ریاست کے نائب وزیر اعلیٰ لکشمن سوادی نے سرکاری ملازمین سے کہا ہے کہ کل وہ اپنے کام پر حاضری دیں۔غیر حاضررہنے کی صورت میں انہو ں نے کارروائی کرنے کی بھی بات کہی ہے۔ وزیر تعلیم ایس سریش کار نے بھی اخباری نمائندوں کو بتایا کہ تعلیمی ادارے جاری رہیں گے اور کہیں پر بھی چھٹی کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک کی کئی مزدور تنظیموں نے مرکز ی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف پورے ملک میں تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے اور اسی کی کڑی میں کل انہوں نے بھارت بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ان تنظیموں میں ایٹک، ایچ ایم ایس، اے آئی سی ٹی یو سی، ایل پی ایف آر یو ٹی سی سمیت کئی اور تنظیمیں شامل ہیں۔ منتظمین نے دعوی کیا ہے کہ بھارت بند میں کروڑوں لوگ شرکت کریں گے۔
Share this post
