بھٹکل 14؍ نومبر 2021(فکروخبرنیوز) بھٹکلی جماعت المسلمین منگلورو کی جانب سے تعلیمی میدان میں رہنمائی کے لیے ایک ورکشاپ کا انعقاد بی ایم جے ہاسٹل میں آج صبح ساڑھے نو بجے کیا گیا جس میں ٹرینر امین مدثر نے بہت بی بہتر انداز میں طلباء کی رہنمائی کی۔
ورکشاپ دو نشستوں پر مشتمل تھا۔ پہلی نشست میں طلباء کے سامنے موجودہ دور کے نئے کورسس کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی اور بتایا کہ کورونا بحران کے بعد سے کارآمد کورسس کے بارے میں بھی تفصیل سے بتایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ دور میں انیمیشن فلم میکر ، بائیو میڈیکل ، گروتھ ہیکر ، ایتھیکل ہیکر ، ویڈیو جرنلسٹ ، ٹکنیکل رائٹر ، سوشیل میڈیا مینیجر ، ای کامرس ، پیرا میڈیکل کورسس کے ساتھ ساتھ دیگر کورسس کی مانگ ہے ، طلباء کو اپنی دلچسپی کے لحاظ سے ان کورسس میں آگے بڑھنا چاہیے تاکہ ان کا مستقبل روشن رہے۔
دوسری نشست میں کامیابی کے حصول کے گُر بتائے گئے اور بتایا گیا کہ محنت اور جہدِ مسلسل کے ذریعہ کامیابی انسان کے قدم چوم لیتی ہے۔ اس نشست میں طلباء کو کاہلی ، سستی چھوڑ کر ایک بامقصد زندگی گذارنے پر ابھارا گیا اور بتایا گیا کہ انسان کو ہمیشہ اپنے عزائم بلند رکھنے چاہیے۔ حالات سے مایوس ہونے کی چنداں ضرورت نہیں ہے۔ حالات ہر کسی پر آتے ہیں لیکن کامیاب انسان وہی ہے جو ان حالات کا مقابلہ کرے۔
ورکشاپ میں شرکت کے لیے انجمن سے بھی طلباء ایک وفد اپنے اساتذہ کے ہمراہ منگلورو پہنچا تھا۔ اس کے ساتھ ساتھ منگلور اور آس پاس مقیم طلباء نے بھی ورکشاپ میں شرکت کرتے ہوئے استفادہ حاصل کیا۔
اس موقع پرجماعت کے صدر جناب سید ارشد ایس ایم ، جناب عبدالرحمن سی اے مصباح ، جناب حبان شاہ بندری ، جناب یوسف کولا، جناب آفتاب کولا ، مولانا داؤد خلیفہ ندوی اور دیگر موجود تھے۔
Share this post
