بھٹکل : قدوائی روڈ پر واقع راحت منزل میں چوری کی واردات

 

دس لاکھ مالیت کے زیورات پر لٹیروں نے کیا ہاتھ صاف 

بھٹکل 21؍ مئی 2018(فکروخبرنیوز) یہاں کے قدوائی روڈپر واقع ایک گھر میں چوری کی واردات منظر عام پر پیش آئی ہے جہاں سے چوروں نے دس لاکھ مالیت کے زیورات پر ہاتھ صاف کردیا ہے ۔ فکروخبر کے مطابق گذشتہ بیس بائیس دن سے راحت منزل نامی مکان پر تالاپڑا ہوا تھا۔ اسی گھر کے پیچھے رکھوالی کے لیے ایک چھوٹے سے مکان میں ایک فیملی رہائش پذیر ہے۔ کہا جارہا ہے کہ اس گھر میں مقیم ایک شخص نے پڑوس میں واقع گھر سے راحت منزل گھر کی چابی صاف صفائی کے لیے کہہ کر لے لی۔ چوری کی واردات دیر سے منظر عام پر آنے کے بعد چوری کس دن ہوئی ہے اس کا پتہ نہیں چل پارہا ہے۔ گھر والے بیرون میں مقیم ہیں ۔ کہا جارہا ہے کہ دس لاکھ سے زائد مالیت پر چوروں نے ہاف صاف کرلیا ہے۔ فی الحال شہری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا ہے ۔ پولیس اس معاملہ کی تحقیقات کررہی ہے۔

Share this post

Loading...