بھٹکل 25؍ جنوری 2022(فکروخبرنیوز) نما ناڈو اوکاٹو کی جانب سے 27؍ جنوری کو ایوشمان کارڈ سے متعلق مزید جانکاری کے لیے سٹی ہال میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ڈی ایچ او ڈاکٹر شرتھ نائک ، سنتوش نائک ، ڈاکٹر سویتا کامتھ اور ہیلتھ افسران کے ساتھ ساتھ دیگر ذمہ داران بھی موجود رہیں گے۔ اس بات کی جانکاری نما ناڈو اوکاٹو کے ضلع اتراکنڑا کے صدر جناب عنایت اللہ شاہ بندری نے دی۔ انہوں نے کہا کہ ایوشمان بھارت کارڈ محکمۂ صحت کی جانب سے دیا جارہا ہے جس میں بی پی ایل کارڈ ہولڈر کو پانچ لاکھ تک اسپتال میں کمی کی جاتی ہے اور اے پی ایل کارڈ ہولڈرکوبل میں تیس فیصد رعایت ملتی ہے اور یہ سہولیات پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج کرنے پر بھی حاصل ہوتی ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ اس کارڈ کا اندازہ اور اہمیت ہمیں اس وقت معلوم ہوتی ہے جب انسان بیمار ہوجاتا ہے اور اسپتال کا بل دیکھ کر گھبراجاتا ہے۔ اس لیے حالات آنے سے پہلے اس کارڈ کو بنوالینا چاہیے۔
بیندور تعلقہ کے صدر جناب عبدالسمیع صاحب نے کنڑا میں ایوشمان کارڈ کا تعارف کرتے ہوئے کہا کہ ہم صحت افسران اور عوام کے درمیان کی خلیج کو کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ 27؍ جنوری کو ہونے والا پروگرام ایک شروعات ہے اور ضلع کے دیگر تعلقوں میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔
Share this post
