بنگلورو /نئی دہلی18/ ستمبر 2019(فکروخبر /ذرائع) پولیس کمشنر بھاسکر راؤ نے بنگلور کے سٹی ریلوے اسٹیشن پر دہشت گردانہ حملوں کی خبروں کو محض افواہ قرار دیا۔ انہو ں نے کہا کہ عوام کو کسی بھی طرح خوف کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔ منگل کے دن نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے بھاسکر راؤ نے کہا کہ دہشت گردانہ حملوں کے تعلق سے ایجنسیوں نے کوئی بھی الرٹ جاری نہیں کیاہے اس لیے عوام نہ گھبرا ئیں۔ پولیس چوکس ہے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے رونما ہونے کا موقع نہیں دے گی۔ واضح رہے کہ یہ افواہیں پھیلائی گئی تھیں کہ بنگلور سمیت ملک کے بارہ اہم شہروں پر دہشت گردوں نے حملہ کی تیاریاں کرلی ہیں۔ مرکزی انٹلی جنس محکمہ نے ممبئی، چنئی، بنگلور سمیت متعدد شہروں کو چوکسی کا پیغام روانہ کردیا ہے۔ لیکن پولیس کمشنر نے ایسی تمام باتوں کو محض افواہ قرار دیاہے۔
Share this post
