مگر کل قریب ساڑھے گیارہ بجے یہ شخص اچانک اولڈ بس اڈے کے قریب ناچنا شروع کردیا ، اور لوہے کی ایک سلاخ لے کر لوگوں پر حملہ کرنے کی کوشش کی، او رپھر کھڑی سواریوں کو نقصان پہنچانا شروع کردیا۔عوام کی جانب سے شکایت پاکر فوری پولس نے اس شخص کو گرفت میں لینے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔ پولس نے پوری کوششکرتے ہوئے اس جسم پر موجود کپڑے اُتاردئے تو اس کے کپڑوں میں گانجہ پایا گیا۔ تحقیقات کئے جانے پر ، ہندی ، انگلش اور کنڑا زبانوں میں مہارت کے ساتھ گفتگو کررہا یہ شخص کبھی دھرمستلاجانے کی بات کرتا تو کبھی خود کو سی آئی ڈی افسر بتارہا تھا۔ بالآخر پولس کی زائد فورس منگواکر اس کو پولس تھانے لے جانے میں کامیاب ہوئے ۔
Share this post
