بھرے بازار میں نابالغ لڑکی کو اغوا کرلیا گیا (مزید ساحلی خبریں )

پریشان والدین کو جب تلاش کے باوجود بھی لڑکی کا کچھ پتہ نہ چلا تو سورتکل پولیس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا۔ پولیس فورس فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے قریب میں واقع سونے کی دکان میں لگائے گئے سی سی ٹی وی فوٹیج نکالے جس سے اس بات کا پتہ چلا ہے کہ لڑکی ایک آٹو رکشہ پر جارہی ہے۔ اس بنیاد پر پولیس نے تحقیقات کے لیے تین افراد کو حراست میں لیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔


دو مختلف سڑک حادثات میں ایک شخص ہلاک ، ایک زخمی 

اڈپی 07؍ جون (فکروخبرنیوز) ضلع میں پیش میں آئے دو مختلف سڑک حادثات میں ایک شخص ہلاک اوردوسرے کے زخمی ہونے کی وارداتیں پیش آئیں ہیں۔ پہلا سڑک حادثہ کوٹھا کھتے علاقے اہم شاہراہ 66پر پیش آیا جہاں اڈپی سے منگلور جارہی ایک لاری الٹ جانے کی وجہ سے اس پر سوارشخص نے اسپتال لے جانے کے دوران دم توڑدیا ۔ حادثہ میں ہلاک شخص کی شناخت راجو (33) مقیم باگلکوٹ کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق لاری ڈرائیور نے سڑک پر درخت کے گرنے کی وجہ سے اچانک بریک لگایا جس کی وجہ سے لاری بے قابو ہوکر الٹ گئی ۔ بتایا جارہا ہے کہ بریک اتنی شدت سے لگایا گیا تھا کہ لاری بے قابو ہوگئی اور ڈرائیور جائے حادثہ سے دور جاگرا ۔ ذرائع کے مطابق شدید زخمی ڈرائیور نے اسپتال لے جانے کے دوران دم توڑدیا۔ کاپو پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ دوسرا سڑک حادثہ اڈپی اہم شاہراہ 66پر کل پیش آیا جہاں ایک تیز رفتار ٹیمپو بس سے ٹکرانے کے بعداہم شاہراہ سے گذررہی ایک کار پر جاگر ی جس کی وجہ سے کار کو شدید نقصان پہنچاہے اور اس پر سوار شخص شدید زخمی ہوا ہے۔ زخمی شخص کی شناخت ضلع اسپتال کے ڈاکٹر سدیش کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو اڈپی سے منگلور جارہا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ حادثہ کے بعد ٹیمپو ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب رہا جبکہ اس پر سوار دیگر افراد راجت ، دنیش ، اشوک اور اتھیک کو معمولی چوٹیں پہنچی ہیں۔ ٹرافک پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 


سانپ کے ڈسنے سے طالب علم جاں بحق 

کاسرگوڈ 07؍ جون (فکروخبرنیوز) سانپ کے ڈسنے کی وجہ سے پندرہ سالہ طالب علم کے ہلاک ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔یہ واردات ضلع کے چوکی نامی علاقے میں پیش آیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے طالب علم کی شناخت پراڈلا نیوا جیونا ہائی اسکول میں دسویں جماعت کے طالب علم محمد فلاح الدین (15) مقیم پائیکا چینیڈگا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ فکروخبر کے مطابق مذکورہ لڑکا اپنے دادیہال چوکی گیا ہوا تھا جہاں وہ نماز کی ادائیگی کے بعد گھر لوٹنے کے دوران ایک سانپ نے اسے ڈس لیا۔ بتایا جارہا ہے کہ لڑکے کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا لیکن تب تک وہ اپنی آخری سانس لے چکا تھا۔ فلاح الدین کی موت کی وجہ سے اسکول میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ۔ 


بیل نے ماری سینگ ، مندر کا منیجرپجاری ہلاک 

سلیا 07؍ جون (فکروخبرنیوز) مندر میں پوجا کے لیے لے جارہے ایک بیل نے مندر کے منیجر پجاری کو سینگ مارکر ہلاک کیے جانے کی واردات اجاپلے بلارے علاقے میں کل پیر کو منظر عام پر آئی ہے۔ مہلوک منیجر کی شناخت ناراین (40) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو پچھلے پندرہ سال سے مندر کے انتظامات انجام دیا کرتا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اجاپلے بلارے میں واقع مہالنگیشورا مندر کے قریب ایک بیل رہا کرتا تھا جس کو چارہ وغیرہ دینے کا کام مندر کا منیجر ناراین کیا کرتاتھا ۔ پیر کے روز جب وہ اس کو چارہ دینے اور پوجا پاٹ کے لیے مندر کے صحن میں لانے کے لیے جیسے ہی اس کی رسی کھولنے گیا تو بیل نے ناراین کو سینگ ماردی جس کی وجہ سے وہ موقعہ پر ہی ہلاک ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ موقعہ پر موجود لوگوں نے بیل کو دور کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔ سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد نعش اہلِ خانہ کے حوالے کردی گئی ہے۔ 

Share this post

Loading...