39بھارتیوں کو عراق میں قتل کردیا گیا؟؟؟ بنگلہ دیشی نوجوانوں کا بیان (مزید اہم ترین خبریں )

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 6 ذرائع سے یہ خبر ملی ہے کہ لاپتہ ہو نے والے بھارتی شہری زندہ ہیں اس کے علاوہ ہمارے پاس تحریری پیغامات بھی ہیں جن کے مطابق یہ افراد ابھی تک زندہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ’’امید‘‘ کی خاطر ہم تلاش کی کوشش جاری رکھیں گے۔ واضح رہے کہ عراق میں 40 کے قریب بھارتی شہری لاپتہ ہیں‘ چند روز قبل لاپتہ ہونے والے ایک یرغمالی منظر عام پر آیا جو اغوا کاروں کے قبضے سے بھاگنے میں کامیاب ہوا تھا۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ تمام مغویوں کو ایک باغ میں گولی مار کر قتل کردیا گیا ہے تاہم بھارتی حکومت نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔


بل ترمیم کرنے کیلئے مانگے ۲۵ ہزار روپئے 

لکھنؤ۔28نومبر(فکروخبر/ذرائع )جانکی پورم کے رہنے والے اجے دھون گزشتہ کئی ماہ سے اپنے بل میں ترمیم کرانے کیلئے بجلی گھر کے چکر کاٹ رہے تھے۔ بل تو ٹھیک نہیں ہو سکا لیکن بجلی کاٹنے والے ملازمین ان کے گھر پر ضرور پہنچ گئے۔ ۲۷ء۱ لاکھ روپئے کا بقایا بتاتے ہوئے انہوں نے بجلی کاٹنے کی بات کہی۔ اجے دھون کی اہلیہ نے جب کچھ مدت کی مہلت مانگتے ہوئے بل غلط ہونے کی بات کہی تو ملازمین نے ان سے پچیس ہزار روپئے میں معاملہ نمٹانے کی بات کہی۔ بجلی کے بڑے بقایا داروں کے خلاف مہم چلی تو وصولی کے معاملے بھی سامنے آنے لگے۔ جانکی پورم کے سیکٹر ایچ کے ڈی ۳۷؍۱ کے رہنے والے اجے دھون نے شکایت درج کرائی کہ ان کے گھر پر کچھ بجلی ملازمین آئے اوران پر ۱۷ء۱ لاکھ روپئے بقایا ہونے کی بات کہی۔ گھر پر موجود اجے کی بیوی ممتا دھون نے کہاکہ پہلے تو ان کا بل غلط ہے اور وہ اکتوبر میں دس ہزار و نومبر میں ۱۵ ہزار روپئے کی ادائیگی کر چکے ہیں۔ ایسے میں ان کا بل ۲۷ء۱لاکھ روپئے کس طرح ہو سکتا ہے۔ ممتا نے کہاکہ شوہر گھر پر نہیں ہے۔دوسرے دن وہ سب اسٹیشن پر آکر بل سے متعلق دستاویز پیش کریں گی۔ اس پر بجلی ملازمین نے دھمکی دی کہ بل جمع نہیں کیا تو کنکشن کاٹ دیاجائے گا۔ ممتا کا کہنا ہے کہ ملازمین نے ان سے بدسلوکی کی اور معاملہ نمٹانے کیلئے پچیس ہزار روپئے کا مطالبہ کیا۔ جب انہوں نے پچیس ہزار روپئے دینے سے انکار کر دیا تو معاملہ طول پکڑ گیا۔ آس پاس کے لوگوں کے اکٹھا ہونے کے بعد ملازمین واپس چلے گئے جس کے بعد اجے دھون نے پولیس میں شکایت درج کرائی کہ پولیس نے ان کے گھر آکر ان کی اہلیہ سے بدسلوکی کی ہے۔ 


کھیت میں ملی بزرگ کی لاش،نہیں ہو سکی شناخت 

لکھنؤ۔28نومبر(فکروخبر/ذرائع ) اٹونجہ علاقہ میں آج صبح ایک بزرگ شخص کی لاش کھیت میں پڑی ملی۔ پولیس بزرگ کو ذہنی طور پر بیمار بتا رہی ہے۔ ایس او اٹونجہ سبھاش سنگھ نے بتایا کہ آج صبح دولت پور گاؤں میں ایک کھیت میں ساٹھ سالہ ایک بزرگ کی لاش لوگوں نے پڑی دیکھی۔ اطلاع پاکر موقع پر پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس نے آس پاس کے لوگوں کی مدد سے لاش کی شناخت کرنے کی کوشش کی لیکن شناخت نہیں ہو سکی۔ تفتیش کے بعد پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بزرگ ذہنی طور پر بیمار تھا اور گاؤں میں گھومتا تھا۔ پولیس بزرگ کی موت کو فطری موت مان رہی ہے۔ 


مودی کی ترقی محض تقریروں میں زمین پر نہیں نظرآتی:لوٹن رام 

لکھنؤ۔28نومبر(فکروخبر/ذرائع )راشٹریہ نشاد سنگھ کے قومی سکریٹری و سماجوادی پارٹی کے لیڈر چودھری لوٹن رام نشاد نے کہاکہ نریندر مودی حکومت کے چھ ماہ گزر گئے لیکن ترقی کا کام صرف ان کی تقریروں میں ہے۔ زمین پر اترتا نہیں دکھ رہا ہے اور نہ دکھائی دے گا۔ مسٹر مودی بھولے بھالے عوام کو محض ترقیات کا راستہ ہی دکھائیں گے وہ صرف غیر ملکی دورہ و سیاحت کرکے پیڈ میڈیا کے ذریعہ جھوٹی واہ واہی لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آسٹریلیا دورہ پر مودی کے جلسوں میں جو بھیڑ جمع ہوئی تھی اس کابندوبست نریندر مودی و امت شاہ کے قریبی سرمایہ دار اڈانی نے کیا تھا۔ اڈانی کی کوئلہ کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین و مزدور مودی کے جلسوں میں اکٹھا کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ایف ڈی آئی نجکاری کی مانگ کے ذریعہ پسماندہ، دلتوں ، آدی واسیوں کا ریزرویشن ختم کرنے کا سابقہ کی طرح سازش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ خاتون ریزرویشن کے ذریعہ بی جے پی مقننہ میں پسما ندہ طبقہ کو پیچھے کر کے منوادی حکومت قائم کرنے کا خاکہ تیار کرنے کی کوشش کرے گی جس سے پسماندہ دلتوں کو بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔ مسٹر نشاد نے کہا کہ راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ پچھڑوں، دلتوں کوگمراہ کرنے کی اسکیم بنا رہی ہے جسے کامیاب ہونے نہیں دیاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اب پچھڑے ، دلت جگنو و کیڑے مکوڑے نہیں ہیں جو آر ایس ایس جیسی خطرناک شمع کے پاس جھلس کر مر جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ ۱۴؍دسمبر کو رائے بریلی واقع فیروز گاندھی ڈگری کالج میں آل انڈیا بیک ورڈ ایمپلائز فیڈریشن کے زیر اہتمام پچھڑوں، دلتوں، اقلیتی طبقہ کے افسروں، ملازمین و دانشوروں کا قومی اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں حکمت عملی طے کر کے ایس سی ایس ٹی کی طرح پسماندہ طبقہ کی رائے شماری کراکر ریزرویشن کے مطالبہ کو لیکر جنگی پیمانے پر تحریک چلائی جائے گی۔ 

Share this post

Loading...