بھٹکل 28/ جنوری 2020(فکروخبرنیوز) سی اے اے کے خلاف ملک میں جاری احتجاج کے دوران بہوجن کرانتی مورچہ نامی تنظیم نے کل بروز بدھ 29جنوری کو بھارت بند کا اعلان کرتے ہوئے اسے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔ شہر کے نجی ہوٹل میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مذکورہ تنظیم کے مقامی ذمہ داروں نے بھارت بند کا پوسٹر کا اجراء کرتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بند کو کامیاب بنانے میں ان کا ساتھ دیں۔ آدم پنمبور نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ مرکزی حکومت ڈی این اے کے ذریعہ شہریت کرائے نہ کہ اس کالے قانو ن کے ذریعہ۔ انہو ں نے کہا کہ یہ احتجاج ملک گیر سطح پر جاری ہے اور آئندہ بھی وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر یونس رکن الدین، نصیف خلیفہ، وسیم منیگار، شوکت خطیب اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
Share this post
