۔مردم شماری کے اعدادوشمار کے مطابق بھارت میں مختلف مذاہب کے بچوں کے تناسب میں کمی آئی ہے اور بزرگوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ غور طلب ہے کہ 2001ء کی مردم شماری کے مقابلے میں نوجوان آبادی میں کمی آئی ہے۔ 2001ء میں بھارت کی کل 45 فیصد آبادی میں نوجوان شامل تھے جن میں 44 فیصد ہندو، 52 فیصد مسلمان اور 35 فیصد جین تھے۔ ان اعدودوشمار سے پتا چلتا ہے کہ ملک میں آبادی بڑھنے کی شرح میں کمی آئی ہے۔ سب سے زیادہ گرواٹ ہندو، عیسائی اور بدھ مت مذہب میں آئی ہے۔ اس کے بعد سکھوں اور جینوں میں یہ گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بھارت میں بسنے والے مسلمان بزرگوں کی تعداد بہت کم ہے۔ مسلمانوں میں 60 یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد آبادی کا صرف 6.4فیصد ہے جو قومی اوسط سے کم ہے۔ 2001ء میں ان کی تعداد 5.8فیصدتھی۔ جین اورسکھ مذہب کے بزرگوں کی آبادی 12 فیصد ہے جو قومی اوسط سے 30 فیصد زیادہ ہے۔
پاکستان اپنی سر زمین پر موجود تمام دہشتگردگروپوں کے خلاف کارروائی کرے ٗ امریکہ کا مطالبہ
نئی دہلی۔15جنوری(فکروخبر/ذرائع) سینئر امریکی عہدیدار نے پٹھان کوٹ ایئربیس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین پر موجود تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف کارروائی کرے۔نئی دہلی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کی سویلین سیکیورٹی کی انڈر سیکریٹری سارہ سیویل نے پاکستان پر زور دیا کہ وہ تمام دہشت گرد گروپوں کے خلاف بنا کسی تفریق اور رعایت کے کارروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ امریکا، دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے خاتمے کے لیے پاکستان کی حمایت اور مدد جاری رکھے گا، بھارت کو بھی ممبئی حملوں کے حوالے سے انصاف دلانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے جائیں گے.امریکی عہدیدار نے کہا کہ پٹھان کوٹ ایئربیس حملے پر امریکا کو بھی صدمہ پہنچا ہے اور اس کے باعث امریکا اور بھارت دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے ایک دوسرے کے مزید قریب آئے ہیں۔سارہ سیویل نے جنوبی ایشیا میں انسداد دہشت گردی کے لیے امریکا اور اس کے اتحادیوں کے درمیان تعاون کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
بہار حکومت کا سموسوں کو پرتعیش قرار دیکر ٹیکس لاگو کرنے کا فیصلہ
ٹیکس سے حاصل ہونے والی اضافی آمدنی سے ریاست کے ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہو گی ۔۔ذرائع ابلاغ
نئی دہلی۔15جنوری(فکروخبر/ذرائع) بہار حکومت نے سموسوں کو پرتعیش قرار دیکر ٹیکس لاگو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔این ڈی ٹی وی کی ویب سائٹ کے مطابق ریاست بہار کی انتظامیہ نے عوامی سطح پر کھائے جانے والے سادہ سے کھانے کو ان 23 اشیا کی فہرست میں شامل کیا جن پر 13.5 فی صد ٹیکس لگایا جائیگافہرست میں موجود دیگر اشیا جنھیں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی زیر صدارت اجلاس میں منظور کیا گیا تھا میں مچھر مار دوا ٗسنگھار کا سامان اور 500 روپے فی کلو سے زائد قیمت والی تمام مٹھایاں شامل ہیں۔این ڈی ٹی وی کے مطابق اس ٹیکس سے حاصل ہونے والی اضافی آمدنی سے ریاست کے ترقیاتی منصوبوں میں استعمال ہو گی۔ممبئی سے نکلنے والے ایک اخبار دا اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یونیسیف اور ورلڈ بینک کی جانب سے قرار دی گئی ملک کی غریب ترین ریاستوں میں سے ایک ریاست بہار حکومت کی جانب سے سڑکوں ریل بجلی اور گیس کی فراہمی کے منصوبوں کے لیے 1.65 کھرب روپے لاگت کے ترقیاتی پیکج حاصل کرنے کے عمل میں ہے تاہم ریاستی حکومت مکمل طور پر ٹیکس آمدنی میں اضافے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ اس بات کے مظاہرے کیلئے اسی ریاست کے کابینہ اجلاس کے دوران عنقریب آنے والی بالی وڈ فلم چاک اینڈ ڈسٹر کو تفریحی ٹیکس سے مستثنیٰ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
Share this post
