کوآلٹی آف ڈیتھ انڈیکس کی فہرست کے آخر میں بھارت، میکسیکو، برازیل اور یوگنڈاجیسے ترقی پذیر ملکوں کی اکثریت موجود ہے ۔ایشیاء کے خطے میں تائیوان سب سے بہتر چھٹی پوزیشن پر ہے ۔ انڈیکس کی پہلی پوزیشنوں پرامیر یورپی ، ایشیاء بحرال کاہل اور شمالی امریکہ کے ممالک شامل ہیں۔ انڈیکس میںآسڑیلیادوسرے ، نیوزی لینڈ تیسرے اور ائیر لینڈ اور بیلجیم چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ انڈیکس میں امریکہ نویں پوزیشن پر ہے ۔ سنگا پور کی ایک رفاہی تنظیم Lienفاؤنڈیشن کی طرف سے شروع کئے گئے کوالٹی آف ڈیتھ انڈیکس معیار اور مقدار کے اشاریوں پر مبنی ہے ،جس دوران دنیا بھر سے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے 120سے زائد ماہرین کے انٹرویو زکئے گئے ہیں۔
سمجھوتہ ایکسپریس کو بھارت نہ بھیجاجائے ٹرین پر حملے کا خطرہ ہے ،
نئی دہلی ۔08اکتوبر(فکروخبر/ذرائع )بھارتی ریلوے نے پاکستان ریلوے سے درخواست کی ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس کو بھارت نہ بھیجاجائے ، اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ بھارت میں کسانوں کا احتجاج چل رہا ہے اور ڈر ہے کہ مشتعل مظاہرین کہیں ٹرین کو آگ نہ لگادیں ٹرین پر حملے کا خطرہ ہے۔بھارتی ریلوے نے ہاٹ لائن پر پاکستان ریلوے سے درخواست کردی کہ مظاہرین کہیں آگ نہ لگادیں،اس لیے سمجھوتہ ایکسپریس کو بھارت نہ بھیجیں۔پاکستان ریلوے ذرائع کے مطابق ریلوے حکام کی درخواست موصول ہوئی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ بھارت میں کسانوں کا مظاہرہ چل رہا ہے اور مظاہرین ریلوے لائن کے قریب موجود ہیں ، ایسا نہ ہو کہ پاکستان سے آنے والی ٹرین پر مشتعل مظاہرین حملہ کردیں ، اس لیے احتیاط آج سمجھوتہ ایکسپریس کو پاکستان سے بھارت روانہ نہ کیاجائے۔بھارتی درخواست ملنے پر لاہوراسٹیشن سے روانہ ہونے کی والی سمجھوتہ ایکسپریس کو واہگہ بارڈر پر کے اسٹیشن پر روک لیا گیا ، اور ٹرین اس وقت اپنے دو سو پندرہ مسافروں کے ساتھ اسٹیشن پر کھڑی ہے۔سمجھوتہ ایکسپریس سے عموما دو سو سے تین سو مسافر بھارت جاتے ہیں اور اتنے ہی مسافر پاکستان بھی آتے ہیں ، لیکن سکھوں کے تہواروں کے دنوں میں یہی ٹرین ہزاروں سکھ یاتریوں کو پاکستان لاتی اور یہاں سے بھارت لے جاتی ہیں۔
آر ایس ایس کے مخالفت میں عوام تحریک چھیڑدے:احسان الحق ملک
لکھنؤ۔08اکتوبر(فکروخبر/ذرائع)1925سے اقتدارکے لئے بے قصور عوام(مسلم قوم،عیسائی ودلت)کے قتل عام کرانے والے آر ایس ایس کے مخالفت میں ملک کی عوام کو سڑکوں پراترنے کی سخت ضرورت ہے۔اگر فوری طور پر ایسا قدم نہیں اٹھایا گیا توپورے ملک میں یہ قتل عام شروع کریں گے۔یہ جانکاری آ ج یہاں جاری ایک بیان میں پچھڑا سماج مہا سبھا کے قومی صدر احسان الحق ملک نے دیا۔ملک نے یہ بھی کہا کہ آر ایس ایس نے 1925سے ملک میں نفرت پھیلاناقتل عام کرانا علاقہ کے علاقہ جلواناآپسی بھائی چارگی میں رخنہ ڈالنا خوف ہراس و جھوٹ بولنا ان کی عام عادت ہے۔آر ایس ایس کوبہت بڑا حکومتی عملہ کی حمایت بھی حاصل ہے۔ساتھ ہی عدالتیں بھی غیرجانب دارای کا مظاہرہ نہیں کرتی ہیں جیسا کہ تاریخ شاہد ہے۔ملک نے یہ بھی کہا کہ آر ایس ایس کے وجہ سے ان گنت بچے یتیم ہوئے ہیں سیکڑوں خواتین بیوہ ہوئی ہیں ہزاروں عورتوں کی عصمت دری کی گئی ہیں ان میں سے بہت سی خواتین اپنی عزت بچانے کے لئے کبھی بھی عدالت نہیں گئیں۔بہت ساری جگہوں پر بم بلاسٹ کراکر بے قصوروں کو جیل ہی نہیں بھجوایا ہے بلکہ ملک کے کھربوں روپئے کے جائداد کو نقصان پہونچایا ہے اور ہندو مسلم کے درمیان ایک بڑی خلاء پیدا کی ہے اور ان سب حرکتوں کا مقصد صرف اقتدار کا حاصل کرنا ہے۔آر ایس ایس اپنے کومحب وطن کہتاہے جو سراسرغلط ہے آر ایس ایس کبھی بھی محب وطن نہیں ہو سکتی ہے جیسا کہ ان کے ماضی کے کارناموں کو دیکھ کر کہا جا سکتا ہے۔ملک کے پچھڑے ان کے ساتھ اس لئے چلے جاتے ہیں کہ انہوں نے چھل کرکے اپنے آپ کو اتنا مضبوط کر لیا ہے کہ وہ خوف کی وجہ سے ان کے خلاف کچھ بول نہیں سکتے ہیں۔اب وقت آگیا ہے کہ ملک کی عوام ان کے مخالفت میں سڑکوں پر اترے ورنہ ملک تباہ وبرباد ہو ہو جائے گا۔آج پوری دنیا کے امن پسند لوگ آر ایس ایس کے خلاف کھڑے ہو رہے ہیں۔اور ملک کی عوام کو بھی اب ان کے خلاف کھڑا ہونا چاہئے۔ملک نے سبھی امن پسند سیکولرمحب وطنوں سے اپیل کی ہے کہ آر ایس ایس کے خلاف کھڑے ہوں ورنہ ملک کو برباد ہونے سے بچایا نہیں جا سکے گا۔
مہلوک نوجوان کے گھر پہونچے یم ایل اے
یادگیر:۔۸ ، اکتو بر ( فکروخبر/ذرائع ) :۔یادگیر تعلقہ کے موضع منڈرگہ میں اچانک بجلی گرنے سے ۱۹ سالہ نوجوان ہنمنتا ولد نگاپا کی موت واقع ہو ئی ، اطلاع پا کر مقامی یم ایل اے ڈاکٹر اے بی ملک ریڈی نے مہلوک نوجوان کے گھر پہو نچ کر اس کے افراد خاندان سے ملاقات کی، اور اظہار تعزیت کیا، اور بتا یا کے اس نوجوان کے افراد خاندان کیلئے حکومت کی جانب سے امداد پہونچانے کا بھروسہ دلایا، اس موقع پر مو ضع کے قائدین مقبول پٹیل، سنجے، رامو ، ششی دھر ہو سلی،شیو گی بھنڈاری، اور دیگر مو جود تھے،
ٹوکا پور ۔کنیا کو لور سڑک پر ادھورے بریج کو مکمل کر نے کا مطالبہ
یادگیر:۔۸ ، اکتو بر ( فکروخبر/سید ساجد حیات ):۔یادگیر ضلع کے تعلقہ شاہ پور کے ٹوکا پور۔کنیا کولور کے درمیان میں سڑک میں مو جود اھودے بر یج کو جلد سے جلد مکمل کر نے کو لی ٹوکری سماج کے ضلعی صدر اومیش مد نال نے مطالبہ کیا ہے،جو ایک ماہ قبل زوردار بارش کی وجہ سے ٹوٹ گیا ہے،ٹوکا پور مو ضع سے روزانہ تقریبا ۳۰ سے ۴۰ طلباء شاہ پور کیلئے سفر کر تے ہیں، مگر ایک ماہ سے بس کی آمدورفت نہ ہو نے سے طلباء اور موضع کے عوام کو مشکلات سامانہ کر نا پڑھ رہا ہے، اور رات میں اس سڑک پر چلنا انتہائی دشوار ہو گیا ہے، کبھی بھی حادثات ہو نے کا خطرہ محسوس ہے، اس لئے جلد سے جلد ضلع انتظامیہ اس اھودرے بریج کا کامکمل کرے، تاکہ ونہاں کی عوام اور طلباء کی مشکلات در ہو سکیں۔
شہر میں پینٹنگ کی نمائش
یادگیر:۔ ۸ ، اکتوبر( فکروخبر/نامہ نگار ) :۔ کنڑا اور کلچرل ڈپارٹمنٹ بنگلور کے اشتراک سے معروف پینٹر راجو بی تلوار کی نا مور پینٹنگ کی نما ئش شہر کے لینگری کو نپا ڈگری کا لج میں منعقد ہو ئی، جس میں اسسٹنٹ ڈائرکٹر کنڑا اور کلچرل ڈپارٹمنٹ دتاپا نے افتتاح انجام دیا، مہمان خصوصی حیثیت سے ڈاکٹر ویشویشوری تیواری رکن کر نا ٹک للت اکیڈیمی بنگلور، رگھو ناتھ ریڈی پر نسپال کا لج، اور دیگر شرکت فر ما ئی، اس موقع پر نوجان پینٹرعبدالباشاہ، اور دیگر مو جود تھے،
اُردو یونیورسٹی میں مانو اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات 15؍ اکتوبر کو
حیدرآباد، 8؍ اکتوبر (فکروخبر/ذرائع) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں ‘ مانو اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ پروفیسر عبدالواحد‘ چیف ریٹرننگ آفیسر کے بموجب مانو اسٹوڈنٹس یونین کے انتخابات 15؍ اکتوبر2015کو منعقد ہوں گے۔ 9؍ اکتوبر کو 4 بجے دن امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ 10 تا 13؍ اکتوبر امیدوار اپنی مہم چلا سکتے ہیں ۔ جبکہ 14؍ اکتوبر انتخابی مہم کی اجازت نہیں ہوگی۔ 15؍ اکتوبر کو صبح 9 تا ایک بجے دن رائے دہی ہو گی۔ 2 بجے سے ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوگا ۔ 16؍اکتوبر کو نتائج کا اعلان ہوگا۔ منتخبہ یونین تعلیمی سال 2015-16 کے اختتام تک کارکرد رہے گی۔ تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ہیڈ کوارٹر کے علاوہ لکھنؤ، بنگلور، بھوپال، سری نگر، دربھنگہ، اورنگ آباد، آسنسول،نوح اور سنبھل میں بھی طلبہ کے لیے رائے دہی کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
مسلم فورم مسلم نوجوانوں کو دہشت گردی کے خلاف جگائے گا
علی گڑھ، 8؍ اکتوبر (فکروخبر/ذرائع)فورم فور مسلم اسٹیڈیذ اینڈ اینالائسس(ایف ۔ایم ۔ایس۔ اے) علی گڑھ نے قومی و عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی کو خاص طور سے آئی ایس آئی ایس کی دہشت گردیوں پر گہری فکر جتاتے ہوئے ملک کے اردو میڈیم اداروں اور مدرسوں نے بیداری مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس تعلق سے فورم فور مسلم اسٹیڈیذ اینڈ اینالائسس(ایف ۔ایم ۔ایس۔ اے) کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جسیم محمد نے بتایا کہ ملک کے مختلف علاقوں میں جن میں انٹرنیٹ و سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ خاص ہیں بے روزگار مسلمان نوجوانوں کو دہشت گردی کے لئے اکسایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف وزیراعظم نریندرمودی ملک کو ترقی کی راہ پر آگے بڑھا کر عالم میں بھارت کو ایک معاشی طاقت بنانا چاہتے ہیں اور دوسری طرف مسلمان نوجوانوں کا ذہن صاف (برین واش) کیا جارہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ عالمی سطح پر آئی ایس آئی ایس کا بڑھتے اثر سے ہندوستان بھی متاثر ہو رہا ہے حالانکہ ابھی ہمارے نوجوانوں کا اُس طرف کوئی جھکاؤ نہیں ہے۔ ڈاکٹر جسیم محمد نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے کہ ہم ملک کے نوجوان مسلمانوں کے مستقبل کی حفاظت کے لئے سیدھے طور پر دہشت گردی سے نبردِ آزما ہوں ۔انہوں نے اسلام کے پیغمبر حضرت محمد ﷺ اور قریش کے بیچ ہوئے دس سالہ معاہدے ’’صلح حدیبہ‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ مسلمان موجودہ حکومت کے ساتھ خاموشی سے اپنی نزدیکیاں بڑھائے اور ماضی کو بھول کر آگے بڑھے تاکہ حکومت کے ذریعہ جاری کی گئی سہولیات سے فایدہ اُٹھایں اس سے سرکار بھی اُن کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرے گی۔فرحت علی خان نے کہا کہ ہمارے پاس اُردو میڈیم اداروں اور مدرسوں کا ایک بہت بڑا نیٹ ورک موجود ہے جس کا استعمال نوجوان مسلمانوں کو دہشت گردی کے خلاف اور وزیر اعظم نریندرمودی مواقفت کے لئے کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کے یہ سمجھ لینا چاہئے کہ نام نہاد سیکولر سیاسی جماعتیں مسلمانوں کے صرف ووٹ بینک کی طرح استعمال کررہے ہیں ۔ اس ضمن میں انہو ں نے اُتر پردیش کی اکلیش سرکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اکلیش سرکار کے دور میں ہی مظفر نگر سمیت دو سو سے زیادہ فرقہ وارانہ فساد ہوئے جن میں کئی فساداد میں سماج وادی پارٹی کے کارکنان بھی شامل تھے۔ فرحت علی خاں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسلمان جذبوں سے اُپر اٹھ کر حقائق پر نظر ڈالیں اور اپنے سماجی معاشی اور اقتصادی ترقی کے بارے میں سوچیں۔آخر میں ڈاکٹر جسیم محمد نے مسلم نوجوانوں سے اپیل کی کہ موجودہ دور کی حقیقتوں کو دیکھتے ہوئے صلح حدیبہ کی مثال لیں اور ملک کی ترقی میں شامل ہوکر وزیراعظم نرنیدر مودی کے ہاتھ مضبوط کریں۔
Share this post
