بھٹکل ، کنداپور اور منگلور بس سرویس اور شہر سے کمٹہ ،سرسی ،کاروار اور گوا وغیرہ کو جانے والی سرکاری بسوں کی سرویس بھی معطل رہی ۔ شہر میں عام دنوں کی طرح بازاروں میں عوام کی چہل پہل نظر آئی ۔ بازار اور دیگر کارواباری مراکز کھلے رہے اور عام لوگوں پر اس کا کوئی خاص اثر نظر نہیںآیا۔ ادھر پڑوسی ضلع اڈپی اور منگلور میں بند کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ رکشہ اور بس سرویس مکمل طور پر بند رہی ۔ شرپسندوں کی جانب سے بسوں پر پتھراؤ کیے جانے کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔کنداپور سے ملی اطلاع کے مطابق ایک پک اپ گاڑی کو شرپسندوں نے روکتے ہوئے نقصان پہنچانے کی کوشش کی ۔
Share this post
