بھٹکل میں دو بائیک آپس میں ٹکراگئے:دونوں سوار زخمی (مزید اہم ترین ساحلی خبریں)

سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں کنداپور منتقل کیا گیا ہے جبکہ دوسرے بائک سوار سریش درگا نائک کو معمولی چوٹیں آئیں ہیں ۔ انہیں سرکاری اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔



سلیامیں ایک عورت کی تالاب میں گرنے سے موت،خودکشی کا شبہ

سلیا 13؍جولائی (فکروخبرنیوز)آج سلیا کے قریب انوگنڈی میں ایک عورت کے تالاب میں گر کر مرنے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے،میت کی شناخت انو گنڈی کے ساکن نارائن کی بیوی پدماوتی(۳۸)کی حیثیت سے کرلی گئی ہے،پولیس ذرائع کے مطابق پدماوتی دو سال سے بیمارچل رہی تھی اوردو ماہ سے اپنے والد کے گھر رہ رہی تھی ،اس کو نیند میں چلنے کی عاد ت تھی اورذہنی دباؤ کا بھی شکارتھی ،بتایا جاتاہے کل رات پدماوتی نے کھانا کھایا اور بستر پر لیٹ گئی،رات کے وقت جب اس کے والد اس کو دیکھنے کی غرض سے اس کے کمرے گئے تواس کو بستر سے غائب پایا ،دوسرے دن جب اس کے خاندان کے افراد اس کو تلاش کرنے نکلے تو تالاب کے کنارے اس کی لاش ملی، اس موت پرخودکشی کا شبہ کیا جا رہا ہے، سلیا پولیس تھانے میں معاملہ درج کر لیا گیا ہے ، تحقیقات جاری ہیں۔


شادی کے دن نوجوان کی موت :خوشی ہوئی غم میں تبدیل 

سلیا 13؍ جولائی (فکروخبرنیوز) شادی کی تیاری میں مصروف دلہے کی اچانک موت واقع ہونے سے شادی کی خوشیاں غم میں تبدیل ہونے کا واقعہ سبرامنیا پولیس تھانہ حدود میں آنے والے پانجا نامی علاقے میں منظر عام پر آیا ہے ۔ مہلوک دلہے کی شناخت سچن (31) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان کی آج شادی بالا کرشنا گوڑا کی بیٹی گایتری سے پنڈولی سبرایا سوامی مندر میں طئے کی ۔ آج صبح سچن اپنے شادی کی تیاری کے لیے تیار ہورہاتھا کہ اس دوران وہ اچانک گرگیا اور اس کی حالت بگڑگئی ۔گھر والوں نے اسے فوری طور پر اسپتال پہنچا جہاں اس کی موت واقع ہوگی ۔ اس موت کی وجہ سے دلہے اور دلہن کے خاندان میں شادی کی خوشیاں غم میں تبدیل ہوگئیں ۔ سبرامنیا پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔ 

Share this post

Loading...