کنداپور 20؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) اپنے بڑے بھائی کے قتل میں عدالتی تحویل میں دئیے گئے دو بھائیوں کو آج سیشن کورٹ نے مشروط ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق درگا نائک (31) اور اس کا بھائی راگھویندرا نائک (28) اپنے بڑے بھائی کے متایا نائک (35) کے روز کے ہنگامی سے پریشان تھے۔ شراب کی نشہ میں دھت وہ گھر آکر روز ہنگامہ کھڑا کردیتا تھا جس سے بچنے کے لیے انہوں نے یہ ترکیب آزمائی ۔ انہوں نے پہلے اسے باندھ کر بری طرح زدوکوب کیا پھر رسی کے ذریعہ گلادباکر اس کا قتل ڈالا۔یہ واردات 26اپریل 2018 کو پیش آئی ۔ بھائیوں نے اپنے بڑے بھائی کے گمشدگی کی افواہ پھیلادی اور رات قریب ساڑھے سات بجے اپنے گھر کے قریب اس کی آخری رسومات بھی ادا کی۔ پولیس نے معاملہ کی تفتیش کے لیے ملزمان کو حراست میں لیا۔اس سلسلہ میں بیندور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا تھا۔
Share this post
