کنداپور28؍ جولائی 2018(فکروخبر نیوز) روپئے حاصل کرنے کے لیے ہراساں کرکے اس کے پیٹ میں چھرا گھونپنے سے ہوئی شدید زخمی خاتون کے اسپتال میں دم توڑدئیے جانے کی واردات یہاں پیش آئی ہے۔اطلاعات کے مطابق چند روزقبل انپا بھنڈاری بہن سے روپئے حاصل کرنے کے لیے وجیا بھنڈاری (50) کو ہراساں کیا کرتے تھ اور مطالبہ پورا نہ کرنے پر اس کے بعد اس نے اپنی ہی بہن کے پیٹ میں چھرا گھونپ کر اسے سخت زخمی کردیا۔ اسپتال میں وجیا کاعلاج جاری تھا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اس نے آج اپنی آخری سانس لی۔ ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق اس کی بہن اپنے بھائیا انپا کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔ بھائی آئے دن روپیوں کے لیے اپنی بہن کو پریشان کیا کرتا تھا۔ بتایا جارہا ہے کہ انپا 22جولائی کو رات ساڑھے آٹھ بجے گھر آیا اور اپنی بہن سے اس کے زیورات طلب کرنے لگاجس پر اس کی بہن نے انکار کردیا۔ جس سے ناراض انپا نے بہن کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا۔ وجیا کو سخت حالت میں کے ایم سی اسپتال منتقل کیا گیا تھاجبکہ حملہ کے الزام میں انپا کو منگلور جیل منتقل کیا گیا تھا۔ کنداپور پولیس نے ملزم کو قتل کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔
Share this post
