منگلورو 31/ دسمبر 2019(فکروخبر نیوز) منگلورو میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے کے بعد ایک طرف مسلم نوجوانوں کی گرفتاری کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف بعض نوجوانوں کو سوشیل میڈیا پر جذبات بھڑکاؤ پیغامات پوسٹ کرنے کے الزام میں پولیس نے انہیں تھانہ طلب کرلیا ہے اور حاضر نہ ہونے کی صورت میں اگلی کارروائی کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ سٹی پولیس کمشنر ڈاکٹر پی ایس ہرشا کے مطابق حالیہ تشدد کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ کچھ لوگوں نے اشتعال انگیز پیغامات سوشیل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے جنہیں حاضر ہونے کے لیے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بعض گروپ ایڈمنس کو بھی پولیس تھانہ طلب کیا گیا ہے۔
Share this post
