بنگلور میں سی آئی ایس ایف کے جوان نے خودکشی کرلی
بنگلور :16جنوری :2017(فکروخبرنیوز ) بنگلور میں سی آئی ایس ایف کے جوان کی جانب سے خودکشی کرلئے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سنٹرل انڈسٹریل سیکوریتی فورس کانوجوان جس کی شناخت سریش گایکواڑ(28)مقیم مہاراشٹرا ہے اس نے اپنے سرویس رائفل سے خود پر شوٹ کرکے خودکشی کی ، یہ واردات اس نے کیمپے گوڈاانٹرنیشنل ایرپورٹ کے قریب کیا۔ بنگلور نارتھ ایسٹ کے ڈپٹی کمشنر آف پولس ڈاکٹر پی ایس ہرشا نے اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کہاہے کہ گھریلومسئلے ہی خودکشی کی اصل وجہ ہے کیوں کہ اس کی بیوی اسے طلاق کا مطالبہ کررہی تھی۔معاملہ درج کرلیا ہے ۔ تفتیش جاری ہے۔
Share this post
