بے قابو آٹو رکشہ بجلی کھمبے سے جا ٹکرایا : ڈرائیور شدید زخمی (مز ید ساحلی خبریں )


نوجوان کی لاش لاڈجنگ سے برآمد ، خودکشی کا شبہ 

اڈپی یکم اگست (فکروخبر نیوز) ایک نوجوان کی لاش شہر کے لاڈجنگ سے پراسرارطور پر برآمدہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔اس پر خودکشی کا شبہ کیا جارہا ہے۔ مہلوک کی شناخت ستھیاجی عرف جیتو (24) مقیم بڈاگا بیٹو کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنے ایک دوست منوج کمار کے ساتھ شہر میں واقع ایک لاڈجنگ میں ایک کمرہ لیا تھا ۔ شبہ کیا جارہا ہے کہ جب کمار کمرے سے باہر نکلا تو شتیاجی نے نشہ وار چیزیں میں زہر ملا خودکشی کرلی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب لاڈجنگ کا ایک ملازم کمرے میں صفائی غرض سے کمر ے میں داخل ہوا اور مینیجمنٹ کو اطلاع دی۔ ذرائع کے مطابق مہلوک کا دوست آخری بار کمرے سے نکلنے کے بعد دوبارہ واپس نہیں لوٹا ہے۔ پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں ۔ اڈپی پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔


وکیل کو زدوکوب کرنے والا پولیس انسپکٹر معطل 

تین دن کے اندر گرفتار کرنے کا مطالبہ

منگلور یکم اگست (فکروخبرنیوز) پولیس تھانہ میں اپنے مؤکل کے سلسلہ میں معلومات حاصل کرنے کے گئے وکیل کو زدوکوب کرنیکے معاملہ میں وکلاء بار ایسوسی ایشن کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد منگلور پولیس کمشنر ایس مرگان نے کدری پولیس تھانہ کے انسپکٹر ٹی ڈی ناگراج کو اس کے عہدے سے معطل کردیا ہے۔ وکلاء بار ایسوسی ایشن کے صدر نے آج منعقدہ پریس کانفرنس میں اس بات کا مطالبہ ہے کہ مذکورہ پولیس انسپکٹر کو تین روز کے اندر گرفتار کیا جائے۔تفصیلا ت کے مطابق ایڈوکیٹ اتم رام اپنے مؤکل سندیپ شیٹی کے ساتھ معلومات حاصل کرنے کے لئے جب کدری پولیس تھانہ پہنچا تو انسپکٹر ٹی ڈی ناگراج نے نازیبا الفاظ استعمال کیے اور اس کی سونے کی چین بھی چھین لی۔ اس کے علاوہ اس کے ساتھ بدتمیزی کرتے ہوئے اس کو زدوکوب بھی کیا ۔اس واقعہ کے منظر عام پر آنے کے بعد منگلور کے وکلاء نے مذکورہ پولیس انسپکٹر کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے اس کو معطل کرنے کی مانگ کی ۔ اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے منگلور پولیس انسپکٹر ایس مرغان نے کدری پولیس تھانہ کے انسپکٹر ٹی ڈی ناگراج کو معطل کردیا ہے۔

Share this post

Loading...