منگلور:25؍نومبر2018(فکروخبرنیوز)آر ایس ایس اور ہندوتوا ذہنیت کے خلاف اپنی آواز بلند کرنے والی بے باک صحافی گوری لنکیش قتل معاملہ میں ایس آئی ٹی نے ہندوتنظیم کا ہاتھ ہونے کا تصدیق کی ہے ، اس معاملہ میں کرناٹک کے نائب وزیر اعلی جی پرمیشور کاکہنا ہے کہ حکومت گورلی لنکیش قتل میں ملوث تنظیموں پرپابندی لگانے کا اعلان جلد ہی کراسکتی ہے ، اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نائب وزیر اعلی نے کہا کہ قتل میں ملوث تنظیم کے حوالہ سے اب تک سرکاری سطح پر کوئی بات چیت نہیں ہو ئی ہے لیکن حکومت جلد ہی اس پر ٹھوس فیصلہ لے سکتی ہے ،خیال رہے کہ گزشتہ جمعہ کے روز قتل کی جانچ کر رہے خصوصی جانچ دستہ ایس آئی ٹی نے بنگلور کی ایک عدالت میں چارج شیٹ داخل کی ہے ، جس میں بتایا ہے کہ یہ قتل پانچ سالہ سازش کا نتیجہ ہے اور اس منظم سازش کو دائیں بازو کی ہندو تنظیم سناتھن سنستھا سے جڑے لوگوں کے ذریعہ انجام دیا گیا ہے ، ایس ائی ٹی نے قریب ۹ ہزار صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کی جس میں سناتھن سنستھا تنظیم سمیت 18ملزمین کے نام لئے گئے ہیں ،
خیال رہے کہ انہیں اس لئے مارا گیا کیونکہ وہ ہندوتوا کے ایجنڈہ کے خلاف اپنی بے باک رائے رکھتی تھی ،
Share this post
