سلسلہ وار چوری کی وارداتوں میں لٹیرے ناکام ، پولیس تھانہ میں ہوا معاملہ درج

 

بیلتنگڈی 04؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) سومانتھڑکا اور لیلا میں پیش آئے سلسلہ وار چوری کی وارداتوں میں چوروں کو ہزیمت اٹھانی پڑی اور ان کے ہاتھ کچھ نہیں لگا۔ اطلاعات کے مطابق کل رات یہاں سات دکانوں میں چوری کی وارداتیں پیش آئیں ۔ سنتھے کٹے میں ایک شراب کی دکان کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے ، اسی وقت وہاں آرام کررہا دکان مالک جاگ گیا اور چوروں کو نہ چاہتے ہوئے بھی واپس ہونا پڑا۔ اس کے بعد چوروں نے ایک دکان سے سگریٹ کے کچھ پاکٹ چرائے ، انہوں نے ایک موبائل کی دکان سے چند قیمتی اشیاء لوٹنے کی بھی کوشش کی ، اس کے علاوہ ایک سوکھی مچھلیاں فروخت کرنے کی دکان اور ایک گروسیری اسٹور کو بھی نشانہ بنایا۔ 
کہا جارہا ہے کہ آٹھ ماہ قبل اسی طرح شراب اور گروسیری کی دکانوں میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں پیش آئیں تھیں ، شبہ ہے کہ اس مرتبہ بھی وہی چور اس میں ملوث ہونے کے امکانات ہیں جو اس سے قبل یہاں چوری کی وارداتیں انجام دے چکے ہیں۔ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید تصاویر سے چوروں کی پہچان اس وجہ سے نہیں مل رہی ہے اس وجہ سے وہ منکی کیپ پہنے ہوئے ہیں۔ دن دہاڑے اور راتوں میں دکانوں کو نشانہ بناکر کی جارہی چوری کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہی ہورہا ہے۔ اس کی وجہ یہ بھی بیان کی جارہی ہے کہ دکان مالکان اس طرح کی وارداتیں منظر عام پر آنے کے بعد پولیس کو خبر نہیں کرتے ۔ اس مرتبہ ایک گروسیری دکان کے مالک عبدالرزاق نے پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا ہے انہوں نے شکایت میں لکھا ہے کہ تین ہزار مالیت کے دو سگریٹ پاکٹ اس کی دکان سے چوری کرلیے گئے ہیں۔ دھرمستھلا پولیس معاملہ درج کرنے کے بعد تحقیقات کررہی ہے۔

Share this post

Loading...