منگلورو 03 اگست 2023: دکشنا کنڑا اور اڈپی میں مورل پولسنگ کے یکے بعد دیگرے واقعات کے بعد آج دکشنا کنرا کے بیلنگڈی سے مورل پولیسنگ کی اور خبر سامنے آئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق بیلتنگڈی میں سنگھ پریوار سے جڑے افراد نے مسلم رکشہ ڈرائیور کو صرف اس بات پر زدوکوب کیا کہ اس کے رکشہ پر غیر مسلم لڑکی سوار تھی۔ یہ واقعہ اس وقت منظر عام پر آیا جب محمد عاشق نامی نوجوان اپنے رکشہ پرایک ہندو لڑکی کو سوار کراکے جارہا تھا کہ دھرمستھلا گیٹ کے قریب سنگھیوں نے اس کا راستہ روک کر اس پر حملہ بول دیا۔معاملہ کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
آئے دن پیش آرہے مورل پولیسنگ کے واقعات سے عوام میں خوف و ہراس پایاجارہا ہے۔ اس طرح کی وارداتیں جاری رہیں تو اس سے امن وامان میں خلل ہوگا اور لوگوں کا جینا دوبھر ہوجائے گا۔
یاد رہے کہ سدارامیا نے منگلورو کے اپنے حالیہ دورے پر کہا تھا کہ مورل پولیسنگ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
Share this post
