بیلتنگڈی میں 5 گرینیڈ ، پولیس کررہی ہے تحقیقات

بیلٹانگڈی: 07 نومبر2021(فکروخبرنیوز/ذرائع)  تعلقہ کے الانتھیلا میں تاروں کی باڑ کے پاس پانچ گرینیڈ ملنے سے پولیس حرکت میں آگئی ہے اور تحقیقات شروع کردی ہیں۔

جیا کمار پوجاری (66) نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا ہے اور پولیس کو معلومات فراہم کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ جے کمار ہفتہ 6 نومبر کی شام تقریباً 6 بجے اپنا انگڈی سے اپنے گھر کی طرف پیدل جا رہا تھا، جب اس نے تار کی باڑ کے پاس رکھے ہوئے گرینیڈ سے مشابہہ پانچ چیزیں دیکھیں ۔

پانچ میں سے ایک کو پیلے رنگ کے پلاسٹک میں ڈھانپ دیا گیا تھا، جب کہ چار کو زمین پر بکھرے ہوئے چھوڑ دیا گیا تھا۔

چونکہ شکایت کنندہ فوج کا ریٹائرڈ SCO ہے، اس لیے وہ شناخت کر سکتا ہے کہ یہ دستی بم تھے۔ اگر انہیں جانور کاٹتے اور لے جاتے ہیں تو ان کے خطرے کو دیکھتے ہوئے شکایت کنندہ انہیں اپنے گھر کے برآمدے میں لے گیا اور پولیس کو اطلاع دی۔

شبہ ہے کہ کچھ نامعلوم شرپسندوں نے دانستہ طور پر دستی بم اس راستے پر رکھے ہوں گے جس سے شکایت کنندہ اس کے گھر تک پہنچتا ہے۔ شکایت کنندہ نے پولیس سے ملزمان کے خلاف مناسب کارروائی کی اپیل کی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ گرینڈی تقریباً چالیس سال پرانے ہیں۔ پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Share this post

Loading...