بیلتگنڈی 04؍ اپریل2021(فکروخبرنیوز) نجی بس کے توازن بگڑنے کی وجہ سے الٹ جانے کی واردات نڈلے گاؤں ک شانتی نگر میں کل رات پیش آئی ہے۔ بس حادثہ کا شکار ہونے کی وجہ سے پندرہ مسافر زخمی ہوگئے ہیں اور تین بچوں کی الت نازک ہے۔
اطلاعات کے مطابق بس بے قابو ہونے کی وجہ سے حادثہ کا شکار ہوگئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بس پر کل تیس مسافر تھے جو میسورو سے دھرمستھلا ایک شادی میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔
جائے حادثہ پر مقامی لوگوں نے پہنچ کر زخمیوں کو مدد فراہم کی۔
Share this post
