بلاری : سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک ، دو شدید زخمی (مزید خبریں)

اس کے پرزے اہم شاہراہ پر جگہ جگہ بکھرے ہوئے تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ حادثہ کے منظر عام پر آنے کے بعد لاری ڈرائیور اور کلینر موقعۂ واردات سے فرار ہوگئے ۔ کنا ہوساہلی پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے ۔ 


منگلور : جویلری کی دکان میں ڈکیتی کی واردات 

سات لاکھ کے چاندی کے زیورات کے کر لٹیرے فرار 

منگلور 13؍ مئی (فکروخبرنیوز) شہر میں واقع لکشمن داس نامی جویلری کی دکان کا تالاتوڑ کر لٹیروں کی جانب سے سات لاکھ روپئے کے قیمتی سامان لے کر فرار ہونے کی واردات آج صبح سویرے پیش آئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ دکان میں رات قریب دس بجے چور اندر داخل ہوئے اور صبح چار بجے تک دکان ہی میں موجود تھے ۔ صبح چار بجے جب وہ قیمتی سامان لے جانے کی کوشش کررہے تھے کہ قریب میں موجود مزدوروں نے چوروں کو دیکھ کرشور مچانا شروع کردیا جس کے بعد وہ موقعۂ واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ کہا جارہا تھا کہ پولیس کی جانب سے اس سلسلہ میں دو افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے لیکن پولیس کی جانب سے اب تک کسی کے گرفتار کیے جانے کی تصدیق نہیں کی گئی ۔ بندر گاہ پولیس نے جائے واردات پر پہنچنے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج بھی لے لیا جس کے مطابق چور چھ گھنٹے دکان ہی میں موجود تھے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔ 


لوہا کاٹنے والی مشین میں کپڑا پھنس جانے سے لڑکی کی موت 

پتور 13؍ مئی (فکروخبرنیوز) پتور سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی کے کپڑے لوہا کاٹنے والی مشین میں پھنس جانے کی وجہ سے لڑکی کے مشین کی زد میںآکر موت واقع ہونے کی خبر فکروخبر کو موصول ہوئی ہے ۔ مہلوک لڑکی کی شناخت نریکشا ادیانتیا(22) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو چنئی میں ایک کمپنی میں ملازمت کرتی تھی۔ اطلاعات کے مطابق چنئی میں واقع ان کی لوہے کے شیٹس کاٹنے والی کمپنی میں مذکورہ لڑکی آتی جاتی تھی ۔روزانہ کی طرح کل جب وہ مشین کے قریب کسی کام میں مصروف تھی تو اس کے کپڑے مشین میں پھنس گئے اور مشین کی زد میں آنے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اہلِ خانہ کے حوالے کی جاچکی ہے ۔ ملحوظ رہے کہ مذکورہ لڑکی مقامی ایم ایل اے کی بھتیجی ہے ۔ 

Share this post

Loading...