بیلگاوی 22؍ دسمبر 2018(فکروخبرنیوز) بینگلور سے راجستھان جانے والی ایک نجی والوو بس کتور میں توازن کھونے سے کھائی میں گرنے کی واردات آج صبح پیش آئی ہے۔ حادثہ میں بیس افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات کے موصول ہوئی ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق ایک موڑ پر بس ڈرائیور توازن کھوبیٹھا اور موڑنے کے دوران بس الٹ گئی۔ اطلاع ملتے ہی تقریباً پانچ ایمبولنس موقعۂ واردات پر پہنچے جنہوں نے مریضوں کو اسپتال پہنچایا۔ دیگر مریضوں کو بحفاظت بس سے نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس اہلکاروں میں ایم کے ہبلی نے دیگر کے ساتھ جائے واردات کا معائنہ کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
Share this post
