لیکن ممکنہ وقت گذرنے کے بعد بھی نوجوان کو دوبارہ زندگی نہیں ملی ۔ مہلوک نوجوان کی شناخت ردرپا ایلپّا پیجولی (24) مقیم اوارولی گرام کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا کہ نوجوان کے گھر کے حدود ہی میں ایک سانپ کے ڈسنے کے بعد اسے اسپتال لے گئے جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ اہلِ خانہ نے ڈاکٹر کی بات پر یقین نہ کرتے ہوئے ایک جادوگر سے رابطہ کیا جس نے اہلِ خانہ کو نوجوان کو دوبارہ زندگی ملنے کی یقین دلاتے ہوئے صلاح دی کہ نوجوان کی لاش ایک گھنٹے تک کے لیے نمک میں رکھی جائے جس سے نوجوان دوبارہ زندہ ہوگا۔ اہلِ خانہ نے لاش کے پوسٹ مارٹم کے بعد پولیس کی موجودگی ہی میں جادوگر کے صلاح پر عمل کیا لیکن گھنٹہ گذرنے کے باوجود نوجوان دوبارہ زندہ نہ ہوسکا۔
Share this post
