بیلگاوی : مسجد کے مینار پر شرپسندوں نے لگایا بھگوا پرچم ، حالات کشیدہ

belgavi, saffron flag on Masjid

بیلگاوی 11؍ مئی 2022(فکروخبرنیوز/ذرائع) کرناٹک کے بیلگاوی ضلع کے ایک گاؤں میں بدھ کو کچھ شرپسندوں کی طرف سے ایک مسجد پر بھگوا جھنڈا لہرانے کے بعد حالات کشیدہ ہو گئے۔

پولیس کے مطابق رات گئے شرپسندوں نے مسجد کے مینار پر چڑھ کر جھنڈا لہرا دیا۔ یہ واقعہ صبح کے وقت منظر عام پر آیا جس سے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

یہ واقعہ ضلع کے مدلگی تعلقہ کی ستیگیری مدی مسجد میں پیش آیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا ہے ۔

پولیس نے ہندو اور مسلم دونوں برادریوں کے رہنماؤں کی میٹنگ کی اور بھگوا پرچم ہٹا دیا۔ اگرچہ پولیس نے صورتحال پر قابو پالیا تاہم کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے ضلع کے تمام حساس مقامات پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

اس واقعہ نے پوری ریاست میں خوف و ہراس پھیلایا اور تشویش پیدا کردی کیونکہ ریاست میں لاؤڈ اسپیکر کے مسئلہ پر ہندو تنظیموں کی طرف سے مظاہرے دیکھنے میں آرہے ہیں۔

حکومت نے رہنما خطوط کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ ان پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ ہندو تنظیموں نے کہا ہے کہ وہ گائیڈ لائنز کو جلد سے جلد لاگو ہوتے دیکھنا چاہیں گے۔

Share this post

Loading...