بیلگام:04ڈسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) ضلع بیلگاوی کے ہیرے نندی گاؤں میں صبح ایک جیپ گنے سے لدی ٹرک سے ٹکر اگئی، جس کے نتیجے میں 6 خواتین کی موت اور دیگر 10 افراد زخمی ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ گوکاک تعلقہ کے ہیرےنندی گاؤں میں تیز رفتار جیپ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور مخالف سمت سے آرہے ٹرک سے ٹکرا گئی۔
انہوں نےمزید کہا کہ اس حادثے میں گنگوَّا ہُلالی (31)، یِلَّوَّا پجاری (45)، کشوَّا کھانڈری (69)، یِلَّوَّا گُنڈپَّانور (41)، مَلَّوَّا کھانڈری (50) اور رینوکا سوپَّڈلا (36) کی موت ہو گئی۔ یہ سبھی افراد ساوادھتّی تعلقہ کے یاراجراوری اور مدام گیری گاؤں کے رہنے والے تھے۔ مسٹر ریڈی نے بتایا کہ سبھی زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے اورپولیس نے حادثے کی رپورٹ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
Share this post
