کنداپور:04مئی2019(فکروخبرنیوز)بے حیائی سے باز رہنے کا مشورہ دینے پر بھائی کا قتل کرنے والے شخص کو آج پولس نے گرفتار کر لیا ہے ،
تفصیلات کے مطابق بیندور کے قریب بیجور میں ایک شخص سنتوش نے اپنے بڑے بھائی کا قتل کر ڈالا
رپورٹ کے مطابق شراب کےنشہ میں مست بھائی کو جب ادھ ننگی حالت میں گھومتے ہوئے جب بڑے بھائی نے دیکھا تو اسے پورے کپڑے پہننے کی نصیحت کی ،بھائی کی نصیحت سے مشتعل سنتوش نے شراب کے نشہ میں ایک مہلک لکڑی سے ناگراج پر حملہ کردیا اور اس کو خوب پٹائی کر دی جبکہ اس کے بچاو کے لئے پہونچے اپنے بہنوی کی بھی خوب پٹائی کر دی ، زخموں سے نڈھال ناگراج نے اسی رات دم توڑ دیا ، اس حادثہ کے بعد گھر والوں نے معاملہ باہر آنے پر دوسرے بھائی کو سزا سے بچانے کے لئے فوری طور پر اس کی آخری رسومات ادا کرنی چاہی جس پر پڑوسیوں کو شبہ ہونے لگا،اور ان کا شک اس وقت حقیقت میں تبدیل ہوا جب انہوں نے گھر میں خون گرا ہوا پایا جب کہ ناگراج کے چہرہ پر بھی زخموں کے نشانات تھے ، اور ایک بھائی بھی کہیں نظر نہیں آرہا ،ایک ساتھ اتنے سارے شبہات کے بعد مقامی لوگوں نے فوری بیندور پولس کو واقعہ کی خبر دی ، پولس نے موقع پر پہونچ کر اہل خانہ کے ساتھ سختی سے پوچھ تاچھ کی جس کے بعد گھر والوں نے ساری سچائی پولس کے سامنے اگل دی ، جس کے بعد پولس نے معاملہ درج کرتے ہوئے سنتوش کی تلاش شروع کردی اور اسے گرفتار کر لیا ،
Share this post
