بھٹکل 11؍ ستمبر 2018(فکروخبر نیوز) اہم شاہراہ 66سے گذرنے والی ایک لاری موڈبھٹکل کے قریب پل پر بے قابو ہوکر نالے میں جاگرنے کا واقعہ یہاں صبح سویرے پیش آیا۔ فکروخبر کے مطابق حادثہ میں لاری ڈرائیور او رکلینر دونوں محفوظ ہیں۔ پولیس نے جائے واردات کا معائنہ کرلیا اور اب تک کوئی بھی معاملہ پولیس تھانہ میں درج نہیں ہوا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ تیز رفتاری کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور جائے واردات سے فرار ہوگیا۔ مزید تفصیلات کا ابھی انتظار ہے۔
Share this post
