بے قصور مسلمانوں کی گرفتاری ،

اس موقع پر کوڑی مسجد بدریہ کے صدر محمد اشرف ، سکریٹری عبداللطیف ، سابق صدر محمد حاجی ، درگاہ کمیٹی ممبران میں رفیق ، بشیر حاجی ، یو کے محمد کوڑی ، تاجر ایس اے ایف رحیم ، مقامی لیڈران میں یوکے خالد ، نور محمد کے علاوہ پانچ سو سے زائد مقامی افراد شریک تھے ۔ ان کا ماننا تھا کہ یہاں ہندو مسلم کئی سالوں سے بھائی چارگی کے ساتھ رہتے ہیں ۔یہاں کسی اور کی غلطی کی وجہ سے کوئی اور سزابھگت رہا ہے ۔ حالیہ گذشتہ ماہ پیش آئے فرقہ وارانہ فسادات میں وارڈ نمبر 2 اور 5 کے بے قصور نوجوانوں پر پولیس نے ظلم کی ساری حدیں توڑتے ہوئے ان کے گھروں میں گھسنے کے علاوہ عورتوں پر بھی دست درازی کی ہے اور ان کے خلاف 307کیس درج کرتے ہوئے بلاری جیل بھیج دیا ہے ۔ 

Share this post

Loading...