تیز رفتار ٹینکر اچانک بے قابو ہوکر سب سے پہلے پارک کی گئی ماروتی ایکو اور سوفٹ کار سے ٹکراتے ہوئے اس میں سوار مسافروں کو زخمی کیا،پھر قریب ہی واقع سورنا ٹیلر اور سواگت اسٹال نامی دکانوں میں گھستے ہوئے یہاں موجود گاہکوں کو بھی زخمی کرتے ہوئے مالی نقصان پہنچایا، پھر اسی بیچ دو راہگیر عورتوں سے ٹکرانے کی وجہ سے ایک عورت کے زخمی ہونے اور دیگر عورت کے ہلاک ہونے کی واردات پیش آئی ۔ زخمی افراد کو منگلور کے اے جے سپتال میں داخل کیا گیا ہے ، جب کہ فائر بریگیڈ عملے کی جانب سے بے قابو ٹینکر پر قابو پانے میں دقت پیش آئی ۔بالآخر ایک مضبوط دیوار سے ٹکراتے ہوئے ٹینکر رک گئی ، بچپے پولس تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مہلوک عورت کی شناخت سنیتا کامت (56) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ جب کہ زخمی عورتوں کی پہنچان رادھا ہیگڈے، منگلور، سوجاتا (45) مقیم نیلیاڈی اور دیگر کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔
Share this post
