بے قابو کار مکان سے ٹکراگئی ، ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ، مکین بال بال بچ گئے

accident, hebri accident, kundapur hebri, hebri kundapur, udupi,

ہیبری27 دسمبر2021 (فکروخبرنیوز/ذرائع) ہیبری کے قریب گاندھی نگر میں 26 دسمبر اتوار کی شام کو بے قابو کار ایک مکان سے ٹکرانے کے بعد ایک کار کا ڈرائیور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے۔

مہلوک ڈرائیور کا نام وسنت (52) ہے جو مقامی باشندہ ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وہ ریورس لے رہا تھا کہ کار بے قابو ہوگئی جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔  تصادم کی وجہ سے مکان کی دیوار گرگئی اور ڈرائیور نے موقع پرہی دم توڑدیا۔

بتایا جارہا ہے کہ گھر کے اندر موجود لوگ  بال بال بچ گئے۔ ہیبری پولیستھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

Share this post

Loading...