بے موسم کی بارش کا اثر سبزیوں پر نظر آرہا ہے صاف ، بنگلورو میں ٹماٹر کی قیمت 80 کے پار

بنگلورو15 نومبر 2021 (فکروخبرنیوز/ ذرائع) شہر اور پڑوسی ریاستوں میں گذشتہ ہفتے سے ہورہی مسلسل بارش کے نتیجہ میں فصلوں کو نقصان پہنچا ہے اور اس کا اثر سبزیوں کی قیمتوں پر پڑا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹماٹر کی قیمت 80 روپے فی کلو تک بڑھ گئی ہے کیونکہ شہر کو کولار، بنگلورو دیہی، رام نگر اور چکبالا پور سے ٹماٹر کی سپلائی ملتی ہے جہاں شدید بارش ہوئی تھی۔ پھلیاں اور بیگن جیسی دیگر سبزیوں کی خوردہ قیمت بالترتیب 40 روپے فی کلو اور 90 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ بارش کی وجہ سے سبزیوں کے پیداوار کو نقصان پہنچا ہے اور سبزیاں کھیتوں میں سڑرہی ہیں۔

Share this post

Loading...