بی سی ایل : چوتھے میچ میں آپشن اور کرکٹ کونکرڈس کے مابین زبردست ٹکر

سب سے پہلے دونوں سلامی بلے باز پہلے اوور کے تیسرے اور چوتھے گیند پر ہی کیچ آؤٹ ہوکر واپس ہوگئے ،بلے باز نوار تھوڑی دیر پچ پڑ ڈٹے رہے اور 23رن بناکر وہ بھی واپس ہولئے۔ عبادہ اور ارشد نے باری سنبھالتے ہوئے آپش کے گیندبازوں کی خوب دھلائی کی ارشد نے 48گیندوں میں تین چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 61رن بنائے جب کہ عبادہ ناٹ رہے اور 31گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 85رن بنائے ، جس میں آٹھ لمبے چھکے اور7چوکے شامل ہیں اور آپشن کے لیے جملہ 202رنوں کا پڑاؤ کھڑا کیا۔ آپشن کے بلے بازوں نے پیچھا کرتے ہوئے جملہ 19اوور میں ہی اپنے ہدف کو پار کرلیا ، آپشن کے بلے باز حسنین نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 36گیندوں میں 55رن بنائے جس میں 4چھکے اور 7چوکے شامل ہیں، پہلے کے 9اوور میں آپشن نے 109رن بنالئے تھے، پھر بلے باز نصراللہ 34رن اور ناطق نے اخیر تک باری کو سنبھالتے ہوئے 48بنائے اور آپشن ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں کامیاب رہے ۔ ناطق ناٹ آؤٹ رہے اور مین آف دی میچ کے حقدار ٹہرائے گئے۔

BCL-second-day-concord-option-201306

 

BCL-second-day-concord-option-201323

Share this post

Loading...