پہلے بلے بازی کرتے ہوئے کولابلاک نے 108رنوں کا ہد ف اسکویر کے سامنے رکھا تھا، مگر کولا بلاک کے تیز گیند بازوں نے اپنی پھرتی سے اسکویر کے بلے بازوں کو میدان میں ٹکنے نہیں دیا اور یکے بعد دیگر وکٹ لیتے گئے اور پھر جملہ88رن پر تمام بلے بازوں کو چلتا کردیا۔ ملحوظ رہے کہ اس ٹورنامنٹ میں جملہ 10ٹیموں نے شرکت کی تھی اور پندرہ روزہ ان مقابلوں میں تمام حریف ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکراتے ہوئے بجز مذکورہ بالا ٹیموں کے تمام کھیل سے باہر ہوگئے تھے۔ آج کے اختتامی تقریب میں موجود کئی مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں انعامات تقسیم کئے گئے۔ فائنل کے مین آف دی میچ جاسم فکردے اور مین آف دی ٹورنامنٹ طلحہ ترچنا پلی، اورینج کیپ، عبادہ برماور، پرپل کیپ، پون ، قرار دئے گئے۔ یونیورسٹی بلو کھلاڑیوں کو بھی انعامات سے نوازا گیا، جن کے نام محمد معتصم فکی احمدا(جاکٹی) (کرکٹ )عاکف چامنڈی اور مروان شانو (فٹ بال)اور فاتح و دوسرے مقام پر آنے والی ٹیموں کواعلان کردہ انعام کی رقم اور تمغات وغیرہ دے کر اعزاز سے نوازا گیا۔ اختتامی تقریب کے مہمانانِ کرام نے اپنے اپنے زریں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کھیل کے سلسلہ میں نوجوانوں کی دلچسپی کو سراہا۔
(تصاویر فوٹو گیلری میں ملاحظہ فرمائیں)
Share this post
