بی سی روڈ پر گھر سے باپ اور بیٹی کی ملی لاشیں ، خودکشی کا شبہ

بنٹوال 24؍ مارچ 2019(فکروخبر نیوز) بی سی روڈ پر کے وویک نگر میں واقع کرایہ کے مکان نے بارہ سالہ بچی سمیت باپ کی نعش ملنے سے کئی شکوک وشبہات جنم لے رہے ہیں۔ مہلوک کی شناخت پربھاکر (45) اور اس کی بارہ سالہ بیٹی پرینمیا کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اس کی بیٹی ایس وی ایس انگلش میڈیا اسکول کی طالبہ تھیں۔ شبہ ہے کہ پہلے باپ نے بیٹی کو زہر دیا اور بعد میں زہر پی کر انہو ں نے خودکشی کرلی ۔ جمعہ کے روز مذکورہ لڑکی اپنے اسکول سے غیر حاضر تھی اور کہا جارہا ہے کہ رات ہی میں یہ واردات انجام پائی ہو۔ پربھاکر کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ کچھ مدت قبل خلیج میں ملازمت کیا کرتا تھا جس کے بعد وہ یہاں آنے کے بعد اپنے کاروبار کررہا تھا۔ وہ گذشتہ تین سالوں سے اپنی بیٹی کے ساتھ اسی گھر میں مقیم تھا۔

Share this post

Loading...