بایاں محاذ کی ریلی پر پولیس کا لاٹھی چارج ، سینکڑوں افراد زخمی: بمان بوس(مزید اہم ترین خبریں)

بوس نے کہا کہ پولیس نے بے رحمی سے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جس کی وجہ سے ان کے چہرے، بدن اور مختلف حصوں سے خون بہہ رہے تھے۔اس کے ساتھ ہی پولس نے خواتین کے ساتھ بھی بے رحمی کا مظاہرہ کیا ۔بوس نے کہا کہ کل ریاست بھر میں مذمتی دن منایا جائے گا۔ چکرورتی نے یو این آئی سے کہا کہ ہمارے 20ممبران ریاستی سیکریٹریٹ کے دروازے تک پہنچ گئے تھے ۔تاکہ ریاست میں بے روزگاری ، کسانوں کے مظالم اور دیگر موضوعات کو اٹھا یا جاسکے۔مگر پولس نے ہمیں احتجاج کرنے نہیں دیا ۔ہمیں زبردستی پولس گاڑی میں بیٹھا کر یہاں تھانہ میں لا یا گیا ہے ۔مگر اب تک یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ ہمیں گرفتار کیا جارہا ہے یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کلکتہ شہر سے چلی گئی ہیں کیوں کہ ان کے پاس کسانوں کے مسائل پر بات چیت کرنے کا وقت نہیں ہے ۔انہوں نے ریاست کو قید خانہ میں تبدیل کردیا ہے ۔خیا ل رہے کہ بایاں محاذ کی 11جماعتوں نے آج شہر کے مختلف پانچ مقامات پر ریاستی سیکریٹریٹ نوبنو مارچ کا اہتمام کیا تھا۔بایاں محاذ کے چیرمین بمان بوس نے کہا کہ ہمارے ممبران اسمبلی کو فوری بلا شرط رہا کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ممبران اسمبلی کو گرفتار کرکے علی پور کوٹ لے جایا گیا ہے ۔ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ انہیں رہا کیا جائے۔ تاہم پولیس نے کسی بھی گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے ۔بایاں محاذ کے نوبنو مارچ کے پیش نظر ریاستی سیکریٹریٹ کے چہارجانب سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے۔ وزیرا علیٰ ممتا بنرجی ریاستی سیکریٹریٹ میں موجود نہیں تھیں۔ وہ بیر بھوم میں انتظامی میٹنگ میں شرکت گئی ہیں۔

بلیا میں ایس پی کے علاقائی لیڈر کا گولی مار کر قتل

بلیا۔23مئی(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش میں بلیا کے دوکٹی علاقے میں سماجوادی پارٹی (ایس پی) کے علاقائی رہنما اور سابق ضلع سکریٹری کا موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کردیا۔ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ شب ایس پی لیڈر سمیر سنگھ اپنے دوست چنو کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ایک شادی کی تقریب میں شامل ہونے گوپال پور بھگوت گاؤں جارہے تھے ۔ بالک برہم بابا کے نزدیک موٹر سائیکل پر سوار نقاب پوش بدمعاشوں نے ان پر گولی چلادی جس سے مسٹر سنگھ کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ ایک مسافر بھٹیلی یادو زخمی ہوگیا جسے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔اہل خانہ کی تحریری شکایت پر معاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔ پولیس بدمعاشوں کو تلاش کررہی ہے ۔ 

کنکیر میں سلامتی دستوں نے برآمد کیا پانچ کلو کا ٹفن بم

کنکیر۔23مئی(فکروخبر/ذرائع )چھتیس گڑھ کے کنکیر ضلع میں مرکزی سلامتی دستوں نے نکسلیوں کی بڑی سازش ناکام بناتے ہوئے آج صبح پانچ کلوگرام کا ایک ٹفن بم برآمدکیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ نکسلیوں نے آمبیڑا سے دھنورا جانے والی شاہراہ پر پل کے نیچے پانچ کلو گرام کا ٹفن بم نصب کیا تھا۔پولیس ٹیم اور مرکزی سلامتی دستہ کی ٹیم آج صبح گشت کے لئے نکلی جس ک دوراس نے یہ بم برآمدکیا ۔بعد میں اسے ناکارہ بنادیا گیا۔نکسلی اس پل کو تباہ کرکے اس علاقہ میں پولیس و سلامتی دستوں کی سرگرمیاں محدودکرنا چاہتے تھے ۔

گیا میں درخت کی شاخ ٹوٹ کرگری،دو ہلاک،10زخمی

گیا۔23مئی(فکروخبر/ذرائع )بہا رمیں ضلع گیا کے مفصل تھانہ علاقے میں کل رات پیپل کے درخت کی شاخ ٹوٹ کر گرنے سے دو باراتیوں کی موت ہوگئی اور دیگر 10زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ بریو گاؤں کے رہنے والے سیتا رام مسٹری کے یہاں کل رات بارات آئی تھی۔بارات میں شامل لوگ کھانا کھانے کے بعد گاؤں میں واقع کمیونٹی سینٹر میں سورہے تھے تبھی دیررات درخت کی ایک بڑی شاخ اچانک ٹوٹ کر گر گئی۔اس حادثے میں 12افراد زخمی ہوئے ۔زخمیوں کو مگدھ میڈیکل کالج میں داخل کرایاگیا جہان علاج کے دوران باپ بیٹے کی موت ہوگئی۔ذرائع نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی شناخت راکیش شرما(45)اور سبھاش شرما(16) کے طورپر کی گئی ہے ۔بارات ضلع کے گورارو تھانہ علاقے کے دیوکلی گاؤں سے آئی تھی۔زخمیوں میں چار کی حالٹ ابھی بھی نازک ہے ۔

کانپور میں ایک شخص کا گولی مارکر قتل

کانپور۔23مئی(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش میں کانپور کے چمن گنج علاقے میں پرانی رنجش کی وجہ سے کچھ لوگوں نے ایک شخص کو گولی مارکر قتل کردیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کانپور کے چمن گنج علاقے میں قلی بادشاہی ناکے کا رہنے والے 35سالہ غلام نبی کو پرانے جھگڑے کی وجہ سے شفیق وغیرہ لوگوں نے کل شام گولی ماردی۔نازک حالت میں اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اس سلسلے میں معاملہ درج کرادیا گیا ہے ۔پولیس ملزمین کی سرگرمی سے تلاش کررہی ہے ۔

لکھنؤمیں آر او پلانٹ کا کمپریشر پھٹا،دو ہلاک

لکھنؤ۔23مئی(فکروخبر/ذرائع )اترپردیش میں لکھنؤ کے چنہٹ علاقے میں آر او پلانٹ کا کمپریشر پھٹنے سے دو مزدوروں کی موت ہوگئی اوردو زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ چنہٹ علاقے کے کامتا میں لگائے گئے آر او پلانٹ میں کل شام اچانک کمپریشر پھٹ گیا۔حادثے میں وہاں کام کرنے والے چار افراد شدید طورپر زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو ٹروماسینٹر بھیجا گیا جہاں علی گنج میں رہنے والے 25سالہ صادق نامی مزدور کو مردہ قرار دے دیا گیا۔علاج کے دوران مہانگر کے رہنے والے ظفر کی بھی موت ہوگئی۔دو زخمیوں کا علاج جاری ہے ۔اس سلسلے میں پولیس نے پلانٹ کے مالک ایس ک سرین کے خلاف غیر ارادۃً قتل کا معاملہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا۔عینی شاہدین کے مطابق آبادی میں لگا یہ پلانٹ غیر قانونی ہے ۔پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے ۔

تیز رفتار ٹرک کی زد میں آنے سے ایک شخص کی موت

تنا۔23مئی(فکروخبر/ذرائع )مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں ایک ٹرک نے ایک شخص کو اپنی زدمیں لے لیا جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔پولیس ذرائع کے مطابق امرپاٹن تھانہ میں قومی شاہراہ نمبر 7 پر ایک تیز رفتار ٹرک نے ایک ڈھابے کے نزدیک کل کھڑے ٹرک ڈرائیور اجے کمار گوتم (35)کو ٹکر ماردی جس سے اس کی موت ہوگئی۔بتایا جاتا ہے کہ اجے اترپردیش کے مرزاپور ضلع کا رہنے والاتھا۔

زہریلی شراب پینے سے چار افراد ہلاک

مرینا۔23مئی(فکروخبر/ذرائع )مدھیہ پردیش کے ضلع مرینا میں زہریلی شراب پینے سے چار افراد کی موت ہوگئی۔سرائے چھولا تھانہ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ علاقہ کے گرام گوسپور میں کل شام گئے زہریلی شراب پینے سے اب تک چار افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر چار کی حالت تشویشناک دیکھتے ہوئے گوالیار ریفر کردیا گیا ہے ۔ مہلوکین کی شناخت گراج (40)، چھوٹو(27)، سنیل (28) اور برجیندر (30) کے طور پر ہوئی ہے ۔بتایا جارہا ہے کہ گاؤں میں غیرقانونی شراب کا کاروبار ہوتا ہے ۔ جہاں سبھی آٹھ لوگوں نے کل شام شراب خرید کر پی تھی جس کے بعد گراج کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین نے آج صبح دم توڑ دیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہے ۔ 

دونوں تلگو ریاستو ں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں گرمی کی لہر برقرار

حیدرآباد۔23مئی(فکروخبر/ذرائع )دونوں تلگو ریاستو ں تلنگانہ اور آندھراپردیش میں گرمی کی لہر برقرار ہے ۔ دونوں ریاستوں کے کئی مقامات پر آج کافی زیادہ گرمی دیکھی گئی۔گرمی کے سبب لوگوں کا بُرا حال ہے ۔اسی دوران مشرقی گوداوری ضلع کے نظم ونسق نے کافی چوکسی کا مظاہرہ کیا ہے کیونکہ اسرو نے ضلع میں درجہ حرارت کے 50ڈگری کوپار کرجانے کی پیش گوئی کی ہے ۔ افسروں نے عوام کو چوکس کیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں اپنے گھروں میں ہی رہیں۔ کئی مقامات پراعظم ترین درجہ حرارت تین تا چھ ڈگری سلسیس معمول سے زائد رہا ۔ایک طرف اعظم ترین درجہ حرارت میں ریکارڈ سطح پر اضافہ ہورہا ہے اور شمال کی جانب سے چل رہی گرم ہواوں کے سبب کئی اموات بھی ہوئیں ۔گرمی کی شدت دیر رات تک محسوس کی جارہی ہے جس کے سبب لوگ شام کے اوقات میں بھی گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دودنوں تک بھی یہی صورتحال رہے گی۔

تروپتی کے بس اسٹینڈ کے قریب ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی

حیدرآباد۔23مئی(فکروخبر/ذرائع )آندھراپردیش کے تروپتی کے بس اسٹینڈ کے قریب ایک ہوٹل میں آگ لگ گئی۔اچانک اس واقعہ سے مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے ۔سمجھا جاتا ہے کہ شارٹ سرکٹ کے سبب آگ لگنے کا یہ واقعہ پیش آیا۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہل کار وہاں پہنچے اور آگ پرقابو پایا ۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے البتہ بڑے پیمانے پر مالی نقصان ہوا ہے ۔

تلنگانہ کے نائب وزیراعلی کڈیم سری ہری دہلی روانہ ہوگئے 

حیدرآباد۔23مئی(فکروخبر/ذرائع )تلنگانہ کے نائب وزیراعلی کڈیم سری ہری آج صبح دہلی روانہ ہوگئے ۔وہ قومی دارالحکومت میں ان کی زیرصدارت منعقد ہونے والی بیٹی بچاو بیٹی پڑھاو ا سکیم پر سب کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔ملک بھر میں بیٹی بچاو بیٹی پڑھاواسکیم لڑکیوں کی بہتر تعلیم کے لئے مرکز کی جانب سے شروع کردہ ایک انوکھی اسکیم ہے ۔اس کمیٹی کی اب تک دو میٹنگس منعقد ہوئی ہیں اور یہ تیسری میٹنگ ہورہی ہے ۔ خواتین اور بچوں کی بہبود ،اسکولی تعلیم کے ماہرین،صحت وطبابت اور دیگر شعبہ جات کے ماہرین اس میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔

نقلی دودھ کی تیاری کے یونٹ پر پولیس کا چھاپہ ۔ ایک شخص گرفتار

حیدرآباد۔23مئی(فکروخبر/ذرائع )سکندرآباد کے مچابولارم علاقہ میں نقلی دودھ کی تیاری کے یونٹ پر پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے نقلی دودھ کی تیاری کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ایک اطلاع پر ایس او ٹی پولیس نے اس یونٹ پر چھاپہ مارکر یہ کارروائی انجام دی اور سائی ناتھ نامی شخص کو حراست میں لے لیا ۔ بتایاجاتا ہے کہ یہ شخص چینی دودھ کے پاوڈر سے نقلی دودھ تیار کرتا تھا۔پولیس نے اس کارروائی کے دوران نقلی دودھ کی تیاری کے لئے استعمال ہونے والی اشیا ضبط کرلی۔

اورنگ آباد میں سڑک حادثے میں پانچ ہلاک، آٹھ زخمی

اورنگ آباد۔23مئی(فکروخبر/ذرائع )بہار میں اورنگ آباد ضلع کے شہر تھانہ علاقے میں آج صبح باراتیوں سے بھری ایک بس اور ٹرک کے درمیان ہوئی ٹکر میں پانچ افراد ہلاک اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ۔پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ قومی شاہراہ دو پر کامابگھا گاؤں کے قریب باراتیو ں سے بھری بس اور ٹرک کے درمیان ہوئی سیدھی ٹکر میں پانچ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے ۔ بارات اورنگ آباد شہر کے شاہ پور محلہ سے ضلع کے مدن پور تھانہ علاقہ کے بنگرے گاؤں گئی تھی اور واپسی کے دوران حادثے کی شکار ہوگئی۔ مرنے والوں کی فوری شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں میں سے چار کو گیا کے مگدھ میڈیکل کالج اسپتال جبکہ دیگر کو پرائیویٹ نرسنگ ہوم میں داخل کرایا گیا ہے ۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہو گیا۔پولیس نے دونوں گاڑیوں کو ضبط کر لیا ہے ۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اورنگ آباد صدر اسپتال بھیج دی گئی ہیں۔اس درمیان ضلع مجسٹریٹ کَمَل تنُج نے بتایا کہ مرنے والوں کے اہل خانہ کو چار چار لاکھ روپے کی مالی اعانت دی جائے گی۔

منگیر میں انتخابی رنجش میں فائرنگ،وارڈ کونسلر سمیت دو زخمی

منگیر۔23مئی(فکروخبر/ذرائع )بہار میں منگیر ضلع کے پورب سرائے پولیس آؤٹ پوسٹ علاقے میں انتخابی رنجش کے سلسلے میں بدمعاشوں نے کل رات سبکدوش ہونے والی وارڈ کونسلر سمیت دو کو گولی مارکر زخمی کردیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پورب سرائے وارڈ نمبر 16کے سبکدوش ہونے والے کونسلر وجے یادو اپنے حامی راہل یادو کے ساتھ برہمستھان محلہ میں واقع پان کی دکان پر کھڑے تھے کہ تبھی حملہ آوروں نے ان پر گولیاں چلادیں۔اس واقعہ میں وجے اور راہل شدید طورپر زخمی ہوگئے ۔ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو منگریس صدر اسپتال میں داخل کرایاگیا ہے ۔اس سلسلے میں نامعلوم بدمعاشوں کے خلاف معاملہ درج کرکے پولیس تفتیش کررہی ہے ۔قابل ذکرہے کہ منگیر میونسیپل کارپوریشن وارٖ کونسلر کے لئے کل ہی ووٹنگ کرائی گئی تھی۔

مشرقی چمپارن سے مغویہ لڑکی دہلی سے برآمد

رکسول۔23مئی(فکروخبر/ذرائع )بہار کے مشرقی چمپارن ضلع کے سگولی تھانہ علاقے سے دو روز قبل مغویہ لڑکی کو آج پولیس نے دہلی سے برآمد کرلیا ہے ۔پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ 20 مئی کو سگولی بازار کے رہنے والے بینک ملازم راجیش کمار کی 17 سالہ بیٹی کااغوا کرلیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں انہوں نے متعلقہ تھانہ میں اپنے مکان مالک کے بیٹے کے خلاف اغوا کا معاملہ درج کرایا تھا۔پولیس نے آج صبح لڑکی کودہلی کے دھولاکنواں تھانہ علاقہ سے رہا کرالیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے میں مکان مالک کا بیٹا پرنس اور اس کی ماں کو بھی موقع پر گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق معاشقہ کی وجہ سے لڑکی کا اغوا کیا گیا تھا۔

Share this post

Loading...