بسرور05/مئی 2019(فکروخبر نیوز) یہاں کے الورو مقام پر ایک کلومیٹر کی طویل سڑک جاٹو مکی سے ایڈموڈی تک جہاں تقریباً چالیس سے پچاس گھر ہیں وہاں ہمیشہ لو وولٹیج کی عوام نے شکایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق گذشتہ پندرہ سالوں سے یہاں صرف دو لائنیں موجود ہیں جس کی وجہ سے ہمیشہ لو وولٹیج کا شکایات رہتی ہیں۔ عوام کا کہنا ہے لو وولٹیج کی وجہ سے یہاں گھر میں استعمال کی جانے والی اشیاء کا صحیح طرح سے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔
محلہ والوں نے میسکام سے کئی مرتبہ اس کی شکایت بھی کی لیکن ہر مرتبہ فنڈ نہ ہونے کی بات کہی جاتی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ بھی کام کے ہونے کے امکانات نظر نہیں آرہے ہیں۔
Share this post
