بشيرہاٹ فرقہ وارانہ فسادات : فرضی تصویر شیئر کرنے والا شخص گرفتار، ممتا نے کہا : امن قائم ہو گیا

تصویر میں ایک مرد عوامی طور پر ایک خاتون کی ساڑی کھینچتے ہوئے نظر آتا ہے۔ تاہم اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ یہ تصویر 2014 میں ریلیز ہوئی عورت کھلونا نہیں فلم کا ایک سین ہے۔وزیر اعلی ممتا بنرجی نے بھی معاملہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے ہفتہ کو کہا تھا کہ فرضی تصاویر اور ویڈیوز پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ قانون اپنا کام کرے گا۔ میں بنگال کے لوگوں کو مبارکباد دیتی ہوں کہ وہ ان لوگوں کے جال میں نہیں پھنسے جو افواہیں اور فرقہ وارانہ نفرت پھیلا رہے ہیں۔ امن قائم ہوگیا ہے۔ادھر بنگال حکومت نے بشیر ڈویژن میں فرقہ وارانہ تشدد کی عدالتی جانچ کا حکم دے دیا۔ یہ جانچ کلکتہ ہائی کورٹ کے کسی موجودہ یا ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں ہوگی ۔ ممتا کے مطابق ہم تشدد کی جانچ کروائیں گے، تاکہ قانون کے مطابق داری کارروائی ہو سکے، ہمیں تشدد میں شامل قوتوں کے بارے میں معلوم ہے ، ہم افواہ پھیلانے میں میڈیا کے ملوث ہونے کی بھی جانچ کروائیں گے۔

Share this post

Loading...