کوپڑ میں مسافروں سے بھری VRLبس جل کر خاک ، ڈرائیور کی ہوشمندی سے بال بال بچے مسافر

کوپڑ : 21؍اپریل2018(فکروخبرنیوز )جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے ، اسی طرح کا ایک واقعہ آج یہاں کوپڑ میں پیش آیا ہے جہاں مسافروں سے بھری ایک وی آر ایل بس میں بھیانک آتشزدگی کے باوجود بس پر سوار سبھی مسافر بال بال بچ نکلے ،تفصیلات کے مطابق بنگلور سے وجئے پور جانے والی مسافروں کے ساتھ اپنی منزل کی طرف رواں دواں تھی کہ اسی دوران صبح کے پانچ بجے یلبرگا تعلقہ کے گناڑا گرام پنچایت کے این ایچ 50 پر پہونچنے کے بعد بس ڈرائیور نے بس سے آگ نکلتے دیکھی ، بس ڈرائیور نے ہوشمندی سے کام لیتے ہوئے فورا ہلا مچانا شروع کر دیا اور لوگوں کو جگا تے ہوئے فوری طور پر بس سے اترنے کی بات کہی ، لوگوں نے بھی ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہوئے فورا بس سے اتر آئے جس کے کچھ ہی دیر میں بس سے آگ کے شعلہ اٹھنے لگے اور تھوڑی ہی دیر میں آگ نے پوری بس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے ،ڈرائیور کی ہوشمندی پر لوگوں نے اس کی خوب سراہنا کی ،بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ بیٹری میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا ،پولس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے ، دیوور پولس تھانہ میں معاملہ درج کر لیاگیاہے 

Share this post

Loading...